ہوم   > پاکستان

عید کا فیصلہ علماء کرام ہی کریں گے،وزیرمذہبی امورنورالحق قادری

SAMAA | - Posted: May 23, 2020 | Last Updated: 6 days ago
Posted: May 23, 2020 | Last Updated: 6 days ago

وفاقی وزیرفواد چوہدری کی پريس کانفرنس پر وزیر مذہبی امور نورالحق قادری نے کہا ہے کہ فواد چوہدری اچھے دوست ہیں، لیکن آج کل چاندچاند کھیل رہے ہیں،عید کا فیصلہ علماء کرام ہی کریں گے۔

فواد چوہدری نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ شوال کے چاند کی پیدائش ہوچکی ہے اور چاند آج شام کو نظر آجائے گا۔

وزیرمذہبی امور نورالحق قادری نے کہا کہ عید کا شرعی فیصلہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی آج کرے گی،فواد چوہدری اچھے دوست ہیں، لیکن آج کل چاندچاند کھیل رہے ہیں،عید کا فیصلہ علماء کرام ہی کریں گے۔

پیرنورالحق قادری نے واضح کیا کہ شریعت اور دین چاند کی رو یت اور شہادت پر اعتماد کرتی ہے،شہادت اور رویت کیلئے سائنس اور جدید آلات کی معاونت لی جا سکتی ہے۔

نورالحق قادری نے مزید بتایا کہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے فیصلہ کے مطابق پاکستان کےعوام اورحکومت عید منائیگی، اس دفعہ وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے نمائندہ کو بھی مرکزی کمیٹی میں شامل کیا گیا ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube