Sunday, December 6, 2020  | 19 Rabiulakhir, 1442
ہوم   > پاکستان

طیارہ حادثہ:بچ جانےوالےمسافرکی گفتگو

SAMAA | - Posted: May 23, 2020 | Last Updated: 7 months ago
SAMAA |
Posted: May 23, 2020 | Last Updated: 7 months ago

سيٹ بيلٹ کھول کرطيارےسےنکل آئے

پی آئی اے کی پروازپی کے 8303 جمعرات کی دوپہر کراچی میں حادثے کا شکار ہوگئی۔مسافر طيارے ميں سوار2 مسافر معجزانہ طور پر بچ گئے۔

کراچی کےاسپتال میں زیرِعلاج طیارہ حادثے میں بچ جانے والےنوجوان محمد زبيرنے بتایا کہ وہ طيارہ ٹکرانے کے بعد سيٹ بيلٹ کھول کر طيارے سے نکل آئے۔ انھوں نے بتایا کہ طیارے کا ملبہ تقریبا 10 فٹ بلند تھا، انھوں نے وہاں سے چھلانگ لگائی۔

انھوں نے حادثے سے پہلے طيارے کی صورتحال اور واقعہ رونما ہوتے وقت کے لمحات سے آگاہ کیا۔

طیارے کی اگلی سيٹوں پر بيٹھے بينک آف پنجاب کے صدر ظفر محمود بھی معجزانہ طور پر بچ گئے۔ وہ پہلی لائن ميں سيٹ نمبرون سی پربيٹھےتھے۔ طيارہ چونکہ حادثے کے وقت آگے کی طرف سے اُٹھا ہوا تھا،اِس ليےرہائشی علاقے ميں تباہی کےبعداگلےحصےکوزيادہ نقصان ہوا نہ ہی آگ بھڑکی، ظفرمسعود کی صرف ٹانگوں ميں فريکچرآيا ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube