Monday, November 23, 2020  | 6 Rabiulakhir, 1442
ہوم   > پاکستان

طیارہ حادثہ:97 افراد کی شہادت کی تصدیق،محکمہ صحت

SAMAA | - Posted: May 23, 2020 | Last Updated: 6 months ago
SAMAA |
Posted: May 23, 2020 | Last Updated: 6 months ago

زندہ بچنےوالےاسپتال میں زیرِِعلاج

محکمہ صحت سندھ اور ڈی جی آئی ایس پی آر نے کراچی میں پی آئی اے کے طیارہ حادثے میں97افراد کےشہيدہونےکی تصدیق کردی ہے۔ 2 مسافر حادثے میں زندہ بچ گئے ہیں جو اسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔وزيراعظم عمران خان کی ہدايت پرلواحقين کو فی کس 10 لاکھ روپے ديئے جائيں گے، تدفین کے اخراجات پی آئی اے کے ڈسٹرکٹ مینیجرز لواحقین کے گھر جا کر ادا کریں گے۔

محکمہ صحت سندھ نے بتایا ہے کہ کراچی کے جناح اسپتال میں66 لاشیں لائی گئی ہیں،31 لاشیں سول اسپتال کراچی میں ہیں۔اب تک 19 لاشوں کی شناخت کی تصدیق ہوئی ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل افتخار بابر نے ہفتے کی صبح ٹویٹ کرتے ہوئے بتایا ہے کہ جائےحادثہ پرآرمی،رینجرزاوردیگراداروں کاریسکیوآپریشن جاری ہے۔

کراچی: پی آئی اے کاطیارہ لینڈنگ سے قبل گرکرتباہ

ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ جائے حادثہ سے 97 لاشیں اٹھالی گئی ہیں اور 2 افراد زندہ بچنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق 25متاثرہ گھروں کو کلیئر کردیا گیا ہے،متاثرہ مکینوں کوسول انتظامیہ کی مدد سے مختلف جگہوں پرٹہرا گیا ہے۔

چيئرمين پی آئی اے کے مطابق 6 لاشيں ورثا کے حوالے کردی گئی ہيں،70 فيمليز سے رابطے ميں ہيں۔

عملے کے افراد کی شناخت کے لیے ان کی اہل خانہ یہاں آ کر سیپمل دے سکتے ہیں تاکہ متعلقہ میتوں کی شناخت کی جاسکے۔

اس لیب سے رابطے کےلیے نمبر درج ذیل ہیں۔

111222292.370،

03422762024،

03319092132

وزيراعظم کینیڈاجسٹن ٹروڈو نے پی آئی اے کےطیارہ حادثہ پر اظہارِافسوس کیا ہے۔ کينيڈين وزيراعظم نےحادثے ميں شہيدافراد کےاہل خانہ سےتعزيت کا اظہار کیا ہے۔

افغانستان قومی مفاہمتی کونسل کے سربراہ عبداللہ عبداللہ  نے بھی حادثہ پراظہارافسوس کیا ہے اورکہا ہے کہ افغانستان غم کی اس گھڑی ميں پاکستانی عوام اورحکومت کے ساتھ ہے،حادثے ميں جاں بحق افراد کے لواحقين سے تعزيت کرتےہیں۔

طیارہ حادثہ: جائے وقوع کے فضائی مناظر

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سمیت سیاست دان راہول گاندھی نے بھی طیارہ حادثے پر اظہار افسوس کیا ہے۔وزیراعظم عمران خان نےعالمی رہنماؤں کی جانب سے پاکستان میں طیارہ حادثے پر تعزیتی پیغامات اور یکجہتی کے اظہار پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ غم کی گھڑی میں پاکستانی عوام اس تعاون اور یکجہتی کی قدر کرتے ہیں۔

طیارہ کریش: پنجاب بینک کے صدر کو ریسکیو کرلیا گیا

اس کےعلاوہ حکومت نے طيارہ حادثے کی تحقيقات کيلئے 4 رکنی کميٹی بھی تشکيل دے دی ہے۔ پی آئی اے طيارہ حادثہ کی تحقيقاتی ٹيم کی سمری منظور کرلی گئی ہے۔ تحقیقاتی ٹیم کی سربراہی ایئرکموڈورعثمان غنی کریں گے جو ایئرکرافٹ ایکسیڈنٹ اینڈ انویسٹی گیشن بورڈ کے سربراہ ہیں۔

دیگر 3 ارکان میں ایئرکرافٹ ایکسیڈنٹ اینڈ انویسٹی گیشن بورڈ کے ایڈیشنل ڈائریکٹر ٹیکنیکل انویسٹی گیشن، پاکستان ایئرفورس سیفٹی بورڈ کے گروپ کیپٹن توقیر اور ناصر مجید شامل ہیں۔ وزیراعظم نے ٹيم کو ہدايت کی ہے کہ ابتدائی رپورٹ فوری اور تفصيلی رپورٹ ايک ماہ ميں مکمل کرے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube