Monday, November 23, 2020  | 6 Rabiulakhir, 1442
ہوم   > پاکستان

طیارہ حادثہ،دنیابھرسےتعزیتی پیغامات کا سلسلہ جاری

SAMAA | - Posted: May 23, 2020 | Last Updated: 6 months ago
SAMAA |
Posted: May 23, 2020 | Last Updated: 6 months ago

 

کراچی میں پی آئی اے کی مسافر طیارے پی کے 8303 کے حادثےکےبعدعالمی رہنماؤں کی جانب سے تعزیتی پیغامات کا سلسلہ جاری ہے۔

وزيراعظم کینیڈاجسٹن ٹروڈو نے پی آئی اے کےطیارہ حادثہ پر اظہارِافسوس کیا ہے۔

کينيڈين وزيراعظم نےحادثے ميں شہيدافراد کےاہل خانہ سےتعزيت کا اظہار کیا ہے۔

افغانستان قومی مفاہمتی کونسل کے سربراہ عبداللہ عبداللہ  نے بھی حادثہ پراظہارافسوس کیا اورکہا ہے کہ افغانستان غم کی اس گھڑی ميں پاکستانی عوام اورحکومت کے ساتھ ہے،حادثے ميں جاں بحق افراد کے لواحقين سے تعزيت کرتےہیں۔

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سمیت سیاست دان راہول گاندھی نے بھی طیارہ حادثے پر اظہار افسوس کیا ہے۔

اسلامک اسکالر مفتی مینک نے دعا کی ہے کہ طیارہ حادثے میں مرنے والے افراد جنت میں جگہ پائیں۔

وزیراعظم عمران خان نے طیارہ حادثے میں عالمی رہنماؤں کی جانب سے تعزیت پر شکریہ ادا کیا ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube