Monday, November 23, 2020  | 6 Rabiulakhir, 1442
ہوم   > پاکستان

طیارہ حادثے کی تحقیقات کیلئے کمیٹی تشکیل

SAMAA | - Posted: May 22, 2020 | Last Updated: 6 months ago
SAMAA |
Posted: May 22, 2020 | Last Updated: 6 months ago

وفاقی حکومت نے کراچی میں طیارہ حادثے کی تحقیقات کیلئے 4 رکنی کمیٹی تشکیل دے کر ایک ماہ میں ابتدائی رپورٹ طلب کی ہے۔

پی آئی اے کی پرواز پی کے 8303 لاہور سے ایک بج کر 10 منٹ پر کراچی کے لیے روانہ ہوئی مگر منزل کے قریب پہنچ کر حادثے کا شکار ہوگئی جس میں اب تک 57 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے۔

حکومت پاکستان نے حادثے کی تحقیقات کیلئے 4 رکنی کمیٹی تشکیل دی ہے جس کے سربراہ ایئر کموڈور محمد عثمان غنی ہوں گے جو ایئرکرافٹ اکسیڈنٹ اینڈ انویسٹی گیشن بورڈ کے سربراہ ہیں۔

دیگر تین ارکان میں ایئرکرافٹ اکسیڈنٹ اینڈ انویسٹی گیشن بورڈ کے ایڈیشنل ڈائریکٹر ٹیکنیکل انویسٹی گیشن، پاکستان ایئرفورس سیفٹی بورڈ کے گروپ کیپٹن توقیر اور ناصر مجید شامل ہیں۔

کمیٹی جلد از جلد تحقیقات مکمل کرکے ایوی ایشن ڈویژن کو رپورٹ پیش کرے گی مگر ابتدائی تحقیقات سے متعلق ایک ماہ کے اندر رپورٹ دینے کی پابند ہوگی۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube