ہوم   > پاکستان

کراچی طیارہ حادثہ، مکمل اور شفاف تحقیقات ہونگی، اعجاز شاہ

SAMAA | - Posted: May 22, 2020 | Last Updated: 1 week ago
SAMAA |
Posted: May 22, 2020 | Last Updated: 1 week ago

وزیر داخلہ اعجاز شاہ کہتے ہیں کہ پی آئی اے طیارہ حادثے کے متاثرین کی ہر ممکن مدد کی جائے گی، واقعے کی مکمل اور شفاف تحقیقات کریں گے، پی ٹی آئی حکومت تحقیقات میں کسی کا لحاظ نہیں کرتی۔ گورنر سندھ عمران اسماعیل کہتے ہیں کہ حادثے میں جن لوگوں کے گھر تباہ ہوئے انہیں وزیراعظم کی ہدایت پر ہوٹلوں میں منتقل کیا جائے گا۔

سماء کے پروگرام سوال میں امبر شمسی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے کراچی میں پی آئی اے کے طیارے کے حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جاں بحق افراد کے لواحقین سے ہمدردی ہے، اب تک کی اطلاعات کے مطابق جن گھروں پر طیارہ گرا وہاں کوئی ہلاکت نہیں ہوئی، صرف زخمی ہیں، ان کی بھی جلد صحتیابی کیلئے دعا گو ہیں۔

ایک سوال پر ان کا کہنا تھا کہ ابھی جاں بحق افراد کی تدفین ہونے دیں، حادثے میں جاں بحق اور زخمیوں کو ضرور معاوضہ دیا جائے گا، معاوضہ دینے سے لوگ واپس نہیں آسکتے، صرف متاثرین کی مدد سے ان کا بوجھ کم کیا جاسکتا ہے، حادثے میں متاثرہ افراد کی ہر ممکن مدد کی جائے گی۔

اعجاز شاہ نے مزید کہا کہ وزیراعظم ریاست مدینہ کی طرز پر نظام چلانا چاہتے ہیں، معاملے کی انکوائری ہوگی، جس کا بھی قصور ہوگا اس کیخلاف کارروائی ہوگی، پی ٹی آئی حکومت تحقیقات میں کسی کا لحاظ نہیں کرتی، کوئی یہ نہ سوچے کہ تحقیقات نہیں ہوگی، تمام متعلقہ لوگوں کو تحقیقات میں شامل کریں گے۔

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے بتایا کہ انجن میں کچھ خرابی تھی جبکہ لینڈنگ گیئر بھی درست کام نہیں کررہا تھا، وزیراعظم نے ہدایت کی ہے کہ جن گھروں پر طیارہ گرا ان کے مکینوں کو ہوٹلوں میں منتقل کیا جائے۔

پائلٹس کی تنظیم پالپا کے جنرل سیکریٹری عمران ناریجو نے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحقیقات سے قبل کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہوگا، ابتدائی طور پر یہی بات سامنے آئی ہے کہ طیارے کا لینڈنگ گیئر کام نہیں کررہا تھا، وزیراعظم اور چیف جسٹس سے تحقیقاتی کمیٹی قائم کرنے کی اپیل کرتے ہیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
PAKISTAN, KARACHI, MODEL COLONY, PIA, PLAN CRASH, CORONAVIRUS, LOCKDOWN, EJAZ SHAH, IMRAN ISMAEL, GOVERNOR SINDH, INTERIOR MINISTER
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube