ہوم   > پاکستان

مفتی شہاب الدین پوپلزئی کا اتوار کو عید منانے کااعلان

SAMAA | - Posted: May 22, 2020 | Last Updated: 1 week ago
SAMAA |
Posted: May 22, 2020 | Last Updated: 1 week ago

مفتی شہاب الدین پوپلزئی کی سربراہی میں مسجد قاسم خان کی غیر سرکاری کمیٹی نے خیبرپختونخوا میں شوال کا چاند نظر نہ آنے اور اتوار 24 مئی کو عید الفطر منانے کا اعلان کردیا۔ اپنے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ پر مفتی صاحب کا کہنا ہے کہ کل بروز ہفتہ (23 مئی) کو 30 واں روزہ ہوگا۔

شوال کا چاند دیکھنے کیلئے مقامی غیر سرکاری رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس مفتی شہاب الدین پوپلزئی کی زیر صدارت مسجد قاسم علی خان ہوا۔

مفتی شہاب الدین نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر شوال کا چاند نظر نہ آنے اور ہفتہ 23 مئی 30 ویں روزے کا اعلان کیا، ان کا کہنا ہے کہ عید الفطر اتوار 24 مئی کو منائی جائے گی۔

طویل عرصہ کے بعد ملک میں ایک ہی دن (اتوار 24 مئی) کو عید الفطر منائی جائے گی۔

مزید جانیے : سعودی عرب میں عیدالفطر اتوار کو منائی جائیگی، میڈیا

مفتی صاحب کا مزید کہنا ہے کہ جن لوگوں کے کل 29 روزے ہوں گے، ان پر ایک روزے کے قضاء لازم ہے۔

واضح رہے مقامی کمیٹی نے 23 اپریل کو رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کا اعلان کرتے ہوئے 24 اپریل کو روزہ رکھوا دیا تھا، اس حساب سے ان کے 29 روزے ہوگئے جبکہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اعلان کے مطابق 25 اپریل کو پہلا روزہ تھا، ملک بھر میں آج 28 واں روزہ اور 29 ویں شب ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
EID UL FITR, PAKISTAN, KP, MUFTI SHAHAB UDDIN POPALZAI, MASJID QASIM ALI KHAN, SAUDI ARABIA, PESHAWAR,
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube