Thursday, July 2, 2020  | 10 ZUL-QAADAH, 1441
ہوم   > پاکستان

ہزارہ ایکسپریس وےپرپولیس کےساتھ جھگڑا،خاتون کےخلاف مقدمہ درج

SAMAA | - Posted: May 22, 2020 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: May 22, 2020 | Last Updated: 1 month ago

مانسہرہ ہزارہ ایکسپریس وے پر پولیس کے ساتھ جھگڑا کرنے والی نامعلوم خاتون کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔مقدمہ اے ایس آئی اورنگزیب خان کی مدعیت میں تھانہ سٹی میں درج ہوا۔

مانسہرہ میں اے ایس آئی کی مدعیت میں درج ہونے والی درخواست میں بتایا گیا ہے کہ نامعلوم خاتون نے اپنی گاڑی سے پولیس اہلکاروں کو کچلنے کی کوشش کی۔ایف آئی آر میں  کارِ سرکار میں مداخلت، پولیس اہلکاروں کو دھمکیاں دینے کی دفعات بھی شامل ہیں۔ تاہم ایف آئی آر میں خاتون کے مبینہ بااثر شوہر کا کوئی ذکرنہیں ہے۔پولیس نے خاتون کی گرفتاری کے لیئے چھاپے مارناشروع کردیئےہیں۔

اس کے علاوہ ڈی آئی جی ہزارہ ڈویژن نے سوشل میڈیا پر چلنے والی جھوٹی خبروں کی تردید کردی ہے۔ آرپی او ہزارہ ڈویژن قاضی جمیل الرحمان نے بتایا کہ خاتون کی بدتہذیبی کے واقعے میں کسی پولیس اہلکار کے خلاف کوئی کاروائی نہیں کی گئی،پولیس نے خاتون کے توہین آمیز روئیے کے باوجود تحمل اور پیشہ ورانہ بردباری کا مظاہرہ کیا۔

آرپی او قاضی جمیل الرحمان نے واضح کیا کہ کوئی شخص قانون سے بالاتر نہیں۔تمام قانونی ذمہ داریاں پوری کی جائینگی۔

واضح رہے کہ دو روز قبل سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک خاتون ہزارہ موٹروے پر پولیس اہلکاروں سے الجھ رہی ہیں اور انھیں راستہ کھولنے کے لیے دھمکا رہی ہیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube