Wednesday, January 19, 2022  | 15 Jamadilakhir, 1443

عمرکوٹ:وائلڈلائف نےنایاب ہرن ریگستانی جنگل میں چھوڑدیے

SAMAA | - Posted: May 22, 2020 | Last Updated: 2 years ago
SAMAA |
Posted: May 22, 2020 | Last Updated: 2 years ago

عمرکوٹ میں وائلڈ لائف حکام نے 2 روز قبل برآمد ہونے والے نایاب ہرن ریگستانی جنگل میں چھوڑدیے۔

عمرکوٹ کے سٹی تھانہ پولیس نے ہرن اسمگلنگ ناکام بنا کر 18 ہرن برآمد کیے تھے۔پولیس نے برآمد ہونے والے ہرن وائلڈ لائف حکام کےحوالے کردیے تھے۔

ہرن اسمگلنگ میں ملوث حیدرآباد کےرہائشی 3 ملزمان کو جمعرات کوعدالت میں پیش کیا گیا۔عدالت نے تینوں ملزمان کو ضمانت پر رہا کرتے ہوئےہرن جنگل میں چھوڑنے کا حکم دیا۔

عمرکوٹ میں طویل عرصے سے صحرائے تھر سے ہرن کی اسمگلنگ اور شکار جاری ہےجس کے باعث ہرن کی نسل کو خدشات لاحق ہیں۔ انتظامیہ کے مطابق ماضی میں اہم سیاسی شخصیات ہرن کے شکار ملوث پائی گئیں لیکن

وائلڈ لائف قوانین کمزور ہونے اور سیاسی و انتظامی مداخلت کے باعث ملزمان قانون کے شکنجے سے باآسانی نکل جاتے ہیں۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube