Wednesday, July 8, 2020  | 16 ZUL-QAADAH, 1441
ہوم   > پاکستان

الیکشن کمیشن سندھ نے بلدیاتی حلقوں کی تفصیلات مانگ لیں

SAMAA | - Posted: May 22, 2020 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: May 22, 2020 | Last Updated: 2 months ago

فوٹو : آن لائن

الیکشن کمیشن نے سندھ میں بلدیاتی انتخابات کی تیاری شروع کردی، سندھ حکومت سے یونین کونسلز کی تفصیلات اور نقشے طلب کرلئے، محکمہ بلدیات نے تمام ریجنل ڈائریکٹرز کو آگاہ کردیا۔

سندھ حکومت کے محکمہ بلدیات کی جانب سے جاری مراسلے میں بتایا گیا ہے کہ نئے بلدیاتی انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن سندھ نے صوبہ بھر کی یونین کونسلز کی تفصیلات اور نقشے طلب کئے ہیں۔

مراسلے میں بتایا گیا کہ محکمہ بلدیات نے یونین کونسلز کی تفصیلات اور نقشوں کی فراہمی کیلئے تمام ریجنل ڈائریکٹرز کو آگاہ کردیا، جس میں کہا گیا ہے کہ یونین کونسلز کے نقشے اور متعلقہ تفصیلات فوری طور پر متعلقہ اداروں کو ارسال کئے جائیں۔

سندھ میں بلدیاتی اداروں کی مدت اگست میں ختم ہوجائے گی، جس کے بعد تمام میئر، ڈپٹی میئرز اور دیگر اراکین غیر فعال ہوجائیں گے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
SINDH, LOCAL GOVERNMENT, ELECTION, KARACHI, PPP, MQM, ECP,
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube