Friday, July 3, 2020  | 11 ZUL-QAADAH, 1441
ہوم   > پاکستان

سندھ: جمعۃ الوداع اور نمازعید کے اجتماعات کیلئے ہدایات جاری

SAMAA | - Posted: May 22, 2020 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: May 22, 2020 | Last Updated: 1 month ago

سندھ کی مساجد ميں آج نمازِ جمعہ کے اجتماعات ہوں گے۔ صوبائی محکمہ داخلہ نے ہدايات جاری کردی ہیں۔ ايس او پيز کے تحت جمعتہ الوداع اور نماز عيد کے اجتماعات بڑی مساجد اور کھلے مقامات پرکرنے کی اجازت ہوگی جبکہ آج بروز جمعہ کاروبار بھی کھلا رہے گا۔ کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو ايس او پيز پر عملدرآمد کرانے کا حکم دیا گیا ہے۔

محکمہ داخلہ سندھ نے جمعۃ الوداع اور نماز عید کے اجتماعات کیلئے ایس او پیز پر مشتمل ہدايت نامہ کمشنرز اور ڈپٹی کمشنر کو ارسال کرديا، جس کے ساتھ وفاقی وزارت داخلہ کا اجازت نامہ بھی منسلک ہے۔

سندھ حکومت نے کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو جمعۃ الوداع اور نماز عید کے اجتماعات کیلئے 20 نکاتی ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کرانے کی ہدایت کی ہے۔

حکومتی احکامات کی روشنی میں جمعۃ الوداع اور نماز عید کے اجتماعات صرف کھلے مقامات پر منعقد کئے جاسکیں گے، کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو اجتماعات کے مقامات پر اضافی سیکیورٹی کا انتظام کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

وفاقی وزارت داخلہ نے صوبائی حکومتوں کو ایس او پیز پر عملدرآمد کیلئے علمائے کرام سے رابطہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : سندھ میں نمازعید و دیگر اجتماعات کی اجازت

وفاقی حکومت کے بعد سندھ حکومت نے بھی جمعۃ الوداع، نماز عید اور دیگر اجتماعات کے کھلے مقامات پر انعقاد کی اجازت دیتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ چھوٹی مساجد میں اجتماعات سے گریز کیا جائے۔

وزیر اطلاعات و مذہبی امور ناصر حسین شاہ کا گزشتہ روز پریس کانفرنس میں کہنا تھا کہ اجتماعات اور عبادات میں معیاری ضابطہ کار (ایس او پیز) پر عملدرآمد کرنا ہوگا۔

سعید غنی نے بتایا ہے کہ نماز عید کھلے گراؤنڈز، پارکس وغيرہ ميں ادا کی جائے گی، بڑی مساجد ميں بھی نماز کی ادائيگی ہوسکے گی، زيادہ نمازی ہونے پر 2 مرتبہ بھی جماعت کروائی جاسکتی ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
PM, IMRAN KHAN, CORONAVIRUS, COVID19, COVID-19, PAKISTAN, HEALTH, LOCKDOWN, WHO, PUNJAB, SINDH, KP BALOCHISTAN, NAMAZ EID, EID UL FITR,
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube