Friday, July 3, 2020  | 11 ZUL-QAADAH, 1441
ہوم   > پاکستان

چینی بحران: ذمہ دار وزیراعظم، ای سی سی ہیں، محمدزبیر

SAMAA | - Posted: May 21, 2020 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: May 21, 2020 | Last Updated: 1 month ago

مسلم ليگ ن کے رہنماء محمد زبير کہتے ہيں کہ چینی بحران کے اصل ذمہ دار وزيراعظم اور ای سی سی ہیں، کمیشن عمران خان اور ان کی کابینہ کو بچانے کیلئے بنایا گیا، ملک ميں چينی نہ ہونے کے باوجود 10 لاکھ ٹن چينی برآمد کرنے کی اجازت مال بنانے کیلئے دی گئی۔

چینی تحقیقاتی کمیشن کی رپورٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنماء اور سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے بحران کا ذمہ دار وزیراعظم عمران خان، کابینہ اور اقتصادی رابطہ کمیٹی کو قرار دیدیا۔

ان کا کہنا ہے کہ ملک میں چینی نہ ہونے کے باوجود 10 لاکھ ٹن چینی برآمد کرنے کی اجازت مال بنانے کیلئے دی گئی، وفاقی کابينہ نے سبسڈی نہ دينے کا فيصلہ کيا مگر پنجاب حکومت نے چپکے سے سبسڈی دیدی۔

محمد زبیر نے مزید کہا کہ شوگر کميشن کو تو اس کی تحقيقات کرنی چاہئے تھيں، کميشن صرف وزيراعظم اور ان کی کابينہ کے غلط فيصلوں کو کلين چٹ دينے کیلئے بنايا گيا تھا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
SUGAR COMMISSION, SUBSIDY, PTI, IMRAN KHAN, JAHANGIR TAREEN, KHUSRO BAKHTIAR,
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube