Friday, July 3, 2020  | 11 ZUL-QAADAH, 1441
ہوم   > پاکستان

مجھ پر لگائے الزامات جھوٹ ہیں، جہانگیر ترین

SAMAA | - Posted: May 21, 2020 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: May 21, 2020 | Last Updated: 1 month ago

تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے چینی بحران پر تحقیقاتی کمشین کی رپورٹ کو جھوٹ کا پلندہ قرار دے دیا۔

وفاقی کابینہ کی جانب سے رپورٹ پبلک کرنے کے اعلان کے بعد جہانگیر ترین نے اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ پورا ٹیکس ادا کرتا ہوں اور خود پر لگے تمام الزامات کا جواب دے کر خود کو سچا ثابت کروں گا۔ مجھ پر کاروبار کے لئے دو طرح کے کھاتے بنانے کا الزام سرا سر جھوٹ پر مبنی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پورا پاکستان جانتا ہے میں اپنے کسان کو گنے کی پوری قیمت ادا کرتا ہوں۔ میں نے ہمیشہ دیانت داری سے کاروبار کیا ہے۔ ایف آئی اے رپورٹ میں مجھ پر لگائے گئے الزامات جھوٹ کا پلندا ہیں۔

حکومت نے چینی بحران کی رپورٹ کا فرانزک آڈٹ ہونے کے بعد اسے عام کردیا ہے۔ اس رپورٹ میں چینی کی برآمد پر حکومتی سبسڈی سے فائدہ حاصل کرنے والوں میں حکومت کے اتحادی اور اپوزیشن جماعتوں کے رہنماؤں کے ساتھ جہانگیر ترین کا نام بھی شامل ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube