Saturday, July 11, 2020  | 19 ZUL-QAADAH, 1441
ہوم   > پاکستان

سیالکوٹ: بیٹی کے قتل کی ملزمہ ماں رہا

SAMAA | - Posted: May 21, 2020 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: May 21, 2020 | Last Updated: 2 months ago

سیالکوٹ میں اپنی کمسن بیٹی کو ڈبو کر قتل کرنے والی ملزمہ کو راضی نامے کے بعد جیل سے رہا کردیا گیا۔

حاجی پورہ کے علاقے میں 12 مئی کو ملزمہ نے اپنی دو بیٹیوں کو پانی سے بھری بالٹی میں ڈال دیا تھا جس کے باعث ڈھائی سالہ بچی تو بچ گئی تھی لیکن 5 سالہ اريبہ جانبر نہ ہوسکی تھی۔

پولیس نے جاں بحق ہونے والی بچی کے باپ اور ملزمہ کے شوہر کی شکایت پر مقدمہ درج کرکے خاتون کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا تھا، تاہم خاتون کا کہنا تھا کہ اس کا شوہر اسے بیٹا پیدا کرنے پر طعنے دیا کرتا اور جھگڑتا تھا۔

بعد ازاں مقدمے کے مدعی اور گواہان کی طرف سے عدالت میں بیان حلفی جمع کرایا گیا کہ انہیں ملزمہ کیخلاف کيس کے اخراج پر کوئی اعتراض نہيں اور وہ مقدمہ غلط فہمی کی بنیاد پر درج کرایا گیا تھا۔

اس طرح تقریباً ایک ہفتے بعد ملزمہ کو راضی نامہ ہوجانے کے باعث جیل سے رہا کردیا گیا۔ جیل حکام کے مطابق ملزمہ کو جیل ميں ان کا شوہر لینے آیا تھا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
SIALKOT, MURDER, MOTHER, DAUGHTER, PUNJAB, CRIME
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube