بیروزگار سیاستدانوں نے گور نرراج کا شوشہ چھوڑا، مرتضیٰ وہاب

SAMAA | - Posted: May 19, 2020 | Last Updated: 1 year ago
SAMAA |
Posted: May 19, 2020 | Last Updated: 1 year ago

سندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ بے روزگار سیاست دانوں نے آج پھر گورنر راج کا شوشہ چھوڑا ہے مگر ان کو یہ بھی معلوم نہیں کہ آرٹیکل 235 میں نہیں بلکہ 234 میں ایمرجنسی کا ذکر ہے۔

سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر تحریک انصاف کے رہنما فردوس شمیم نقوی نے آج کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سندھ میں گورنر راج کا مطالبہ کیا تھا۔

فدوس شمیم کے اس بیان پر حکومت مرتضیٰ وہاب نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اللہ پاک فردوس شمیم نقوی کو کوئی روزگار دے۔ یہ فارغ لوگ ہیں۔ ہر روز پریس کانفرنس کر دیتے ہیں۔ فردوس شمیم نقوی کیلئے وزیراعلیٰ سے بات کروں گا تاکہ انہیں کسی کام پرلگا دیں۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ گمبٹ میں سندھ حکومت نے اسپتال بنایا، جہاں مفت علاج کیا جاتا ہے۔ بیرون ملک سے لوگ ‘سائبر نائف’ میں علاج کیلئے آتے ہیں، کام اگر کوئی کر رہا ہے تو وہ سندھ حکومت کررہی ہے.

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube