ہوم   > پاکستان

عید الفطر پر 6 روز کی تعطیلات کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری

SAMAA | - Posted: May 16, 2020 | Last Updated: 2 weeks ago
SAMAA |
Posted: May 16, 2020 | Last Updated: 2 weeks ago

فوٹو : آن لائن

عیدالفطر پر 6 روز کی تعطیل ہوگی، وفاقی وزارت داخلہ نے جمعہ 22 مئی سے بدھ 27 مئی تک چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

وفاقی حکومت نے عیدالفطر پر 6 چھٹیوں کا اعلان کردیا، وزارت داخلہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ جمعہ 22 مئی سے بدھ 27 مئی تک عید الفطر کی تعطیلات ہوں گی۔

نوٹیفکیشن میں یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ چھٹیوں کے دوران تمام بڑے کاروباری مراکز، عوامی مقامات، کمیونٹی مارکیٹیں اور دکانیں بند رہیں گی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق عید الفطر کی چھٹیوں کے دوران صرف اشیائے ضروریہ کی دکانیں، فارمیسیز اور میڈیکل اسٹورز معمول کے مطابق کھلیں گے۔

مزید جانیے : عیدالفطر کب ہوگی؟، رویت ہلال کمیٹی کااجلاس 23مئی کو طلب

ملک بھر میں کرونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کیلئے پہلے ہی کئی پابندیاں عائد ہیں، جن میں شادی ہالز، تعلیمی ادارے، عوامی مقامات، پارکس سمیت دیگر اجتماعات کی اجازت نہیں ہے۔

ملک بھر میں کرونا وائرس کے متاثرہ مریضوں کی تعداد 39 ہزار 729 ہوگئی جبکہ 861 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
PM, IMRAN KHAN, CORONAVIRUS, COVID19, COVID-19, PAKISTAN, HEALTH, LOCKDOWN, WHO, PUNJAB, SINDH, KP BALOCHISTAN, EID UL FITR, VACCATION,
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube