Sunday, September 20, 2020  | 1 Safar, 1442
ہوم   > پاکستان

کراچی جناح اسپتال میں میت نہ دینےپر ہنگامہ، 10افراد زیرحراست

SAMAA | - Posted: May 15, 2020 | Last Updated: 4 months ago
SAMAA |
Posted: May 15, 2020 | Last Updated: 4 months ago

ایس او پی کے بغیر میت حوالے نہیں کرسکتے، انتظامیہ

کراچی کے جناح اسپتال ميں ميت حوالے نہ کرنے پر وارڈ میں توڑ پھوڑ کرنے پر پوليس نے 10 افراد کو حراست ميں لے ليا۔

ڈائريکٹر جناح اسپتال سيمی جمالی نے دعویٰ کيا ہے کہ 60 سالہ مريضہ کو چيسٹ انفيکشن تھا جنہیں ڈاؤ اوجھا کيمپس سے کرونا کے شبے ميں جناح اسپتال منتقل کيا گيا تھا۔

ڈاکٹر سیمی جمالی کے مطابق خاتون کے ٹيسٹ کےليے نمونے ليے گئے تھے جس کے نتائج کا انتظار تھا مگر اس دوران خاتون انتقال کرگئيں۔

انہوں نے بتایا کہ ایس او پی کے بغیر ہم میت ورثاء کے حوالے نہیں کرسکتے۔

اسپتال انتظاميہ نے لواحقين کو ميت حوالے نہ کی جس پر لواحقين نے ہنگامہ کرتے ہوئے اسپتال ميں تھوڑ پھوڑ شروع کر دی۔

واقعے کے بعد پولیس نے توڑ پھوڑ کرنے کے الزام میں 10 افراد کو حراست میں لے لیا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube