Saturday, July 4, 2020  | 12 ZUL-QAADAH, 1441
ہوم   > پاکستان

سندھ اورپنجاب میں جمعہ سے3روزہ سخت لاک ڈاؤن کا آغاز

SAMAA | , , and - Posted: May 15, 2020 | Last Updated: 2 months ago
Posted: May 15, 2020 | Last Updated: 2 months ago

سندھ اور پنجاب میں جمعہ سے تین روزہ سخت لاک ڈاؤن شروع ہوگیا ہے۔ سندھ میں صبح سے دوپہر تين بجے تک مکمل لاک ڈاؤن ہوگا اوراستثنیٰ حاصل ہونے والے کاروبار بھی بند رہیں گے۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے 3 دن کیلئے مکمل لاک ڈاؤن کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا ہے،جمعہ،ہفتہ اوراتوار کوتمام بازاراور ٹرانسپورٹ بند رہےگی۔

سندھ حکومت نے آج سخت لاک ڈاؤن کا اعلان کیاہے۔صبح سے دوپہر 3 بجےتک مکمل لاک ڈاؤن ہوگا،صوبے بھر میں گروسری،فارميسی سميت استثنیٰ حاصل کاروباربھی بند رہےگا۔ سندھ حکومت نے واضح کردیا ہےکہ خلاف ورزی کرنےوالوں کيخلاف کارروائی ہوگی۔

سندھ حکومت کی جانب سے جمعہ کے روز سخت لاک ڈاؤن کے باعث صبح ہی سے شہرکی تمام اہم سڑکوں کو رکاوٹیں لگا کر بند کردیا گیا ہے۔ حکومت کی جانب سے بھی کسی مذہبی، سیاسی جلسے جلوس اور اجتماع کی اجازت نہیں ہے۔

ادھر محکمہ داخلہ پنجاب نے 3 دن کیلئے مکمل لاک ڈاؤن کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا ہے۔جمعہ،ہفتہ اوراتوار کو تمام بازار اور ٹرانسپورٹ بند رہے گی۔ پنجاب میں گروسری اسٹورز،پھل سبزی اور دیگر ضروریات زندگی کی دکانوں کو استثنی ہوگا،دودھ دہی، چکن اور تمام آٹو شاپس بھی کھلی رہیں گی۔ پنجاب میں

سپیئرپارٹس،ٹرک،ہوٹلز،پنکچرشاپس ،پٹرول پمپس کھلا رکھنےاورتمام ریسٹورنٹس کو ٹیک آوے کی اجازت ہوگی۔ اس تین دنوں میں کوریئراورپوسٹل سروسز بھی بحال رہیں گی،انڈسٹری ڈیپارٹمنٹ سے نوٹیفائیڈ صنعتیں بھی کھلی رہیں گی۔

اس کےعلاوہ ملک کے ديگرحصوں کی طرح ايبٹ آباد ميں بھی 4 روز تک لاک ڈاون ميں نرمی کے بعد آج سےدوبارہ 3 دن لاک ڈاؤن ہوگا۔پير سے تمام کاروباری مراکز دوبارہ کھليں گے۔

ایبٹ آباد میں 3روز تک سبزی،میڈیکل اسٹور،کریانہ،دودھ دہی کی دکانیں کھلی رہیں گی۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube