Monday, September 21, 2020  | 2 Safar, 1442
ہوم   > پاکستان

ڈبل سواری پرپابندی سے متعلق سندھ حکومت کونظرثانی کی ہدایت

SAMAA | - Posted: May 14, 2020 | Last Updated: 4 months ago
SAMAA |
Posted: May 14, 2020 | Last Updated: 4 months ago

کراچی میں پولیس اہلکار ڈبل سواری کرنے والے کو روک رہا ہے۔ فوٹو: آن لائن

سندھ ہائی کورٹ نے ڈبل سواری پر پابندی سے متعلق کيس ميں صوبائی حکومت کو نظر ثانی کی ہدايت کر دی۔

جمعرات 14 مئی کو ڈبل سواری پر پابندی سے متعلق سندھ ہائی کورٹ ميں کیس کی سماعت ہوئی جس میں عدالت نے ہدایت کی کہ سندھ حکومت نوٹیفکیشن کا جائزہ لے کر فیصلے میں نظرثانی کرے۔

جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس دیے کہ جب پبلک ٹرانسپورٹ بند ہے تو لوگ سفر کس طرح کریں گے۔ سندھ حکومت کو پابندی لگانے سے پہلے سوچنا چاہیئے۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ مارکٹیں کھول دی گئی ہیں، لاک ڈاؤن میں نرمی کر دی ہے اس لیے ڈبل سواری پر پابندی کے معاملے پر بھی نظرثانی کرنی چاہیئے۔

فوکل پرسن اے آئی جی لیگل نے موقف اپنایا کہ پولیس کو بھی ڈبل سواری پر پابندی سے مسائل کا سامنا ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube