Friday, July 3, 2020  | 11 ZUL-QAADAH, 1441
ہوم   > پاکستان

امریکا سے پی آئی اے کی خصوصی پرواز کراچی روانہ

SAMAA | - Posted: May 14, 2020 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: May 14, 2020 | Last Updated: 2 months ago

امریکی دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی سے پی آئی اے کی خصوصی پرواز کراچی کیلئے روانہ ہوگئی ہے۔

واشنگٹن سے روانہ ہونے والی خصوصی پرواز سے 232 مسافروں کراچی کیلئے روانہ ہوئے۔ اس موقع پر امریکا میں تعینات پاکستانی سفیر اسد مجید خان نے مسافروں کو الوداع کہا۔

میڈیا سے گفتگو میں پاکستانی سفیر کا کہنا تھا کہ مزید ایک اور خصوصی پرواز 17 مئی کو نیوجرسی سے لاہور کیلئے روانہ ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ جو بھی پاکستانی وطن واپسی کے خواہش مند ہیں، وہ پاکستانی سفارت خانہ یا قونصل خانے سے رابطہ کرسکتے ہیں۔ اسد مجید خان نے تمام مسافروں کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔

واضح رہے کہ پاکستان نے امریکا میں پھنسے افراد کو نکالنے کیلئے 6 پروازوں کا سلسلہ شروع کیا ہے۔

دوسری جانب امریکا سے وطن واپس آنے والی اداکارہ میرا کے کرونا ٹیسٹ کی رپورٹ آج موصول ہوجائے گی۔ ميرا گزشتہ رات امريکا سے لاہور پہنچی تھيں۔ انہیں نجی ہوٹل ميں قائم قرنطینہ سینٹر منتقل کيا گيا ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube