Wednesday, August 12, 2020  | 21 Zilhaj, 1441
ہوم   > پاکستان

کوئٹہ میں تعلیمی اداروں کی 15جولائی تک بندش کیخلاف احتجاج

SAMAA | - Posted: May 13, 2020 | Last Updated: 3 months ago
SAMAA |
Posted: May 13, 2020 | Last Updated: 3 months ago

فوٹو: اے ایف پی

بلوچستان کے نجی اسکول مالکان نے تعلیمی اداروں کی بندش میں 15 جولائی تک توسیع کے فیصلے کے خلاف کوئٹہ میں احتجاج کیا اور تمام اسکولز فوری کھولنے کا مطالبہ کیا۔

نجی اسکول مالکان نے پریس کلب کوئٹہ سے ریلی نکال کر وزیر اعلیٰ ہاؤس تک جانے اور وہاں اسکولوں کی چابیاں جمع کرانے کی کوشش کی تاہم پولیس نے آگے جانے سے روک دیا۔

ریلی کے شرکاء نے شاہراہ عدالت پر مظاہرہ کیا اور نعرے بازی کی۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ 15 جولائی تک تعلیمی ادارے بند رکھنے کے فیصلے سے سب سے زیادہ بلوچستان کا سرد زون متاثر ہورہا ہے جہاں گزشتہ 6 ماہ سے تعلیمی ادارے بند پڑے ہیں۔

شرکاء کہتے ہیں کہ اب تو وہ اسکول بلڈنگ کے کرائے اور اساتذہ کو تنخواہیں دینے کے قابل بھی نہ رہے، حکومت نجی اسکول خود سنبھالیں۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ مطالبات نہ مانے گئے تو اگلے مرحلے میں صوبے بھر کے ڈپٹی کمشنرز دفاتر میں نجی اسکولوں کی چابیاں ڈپٹی کمشنر دفاتر میں جمع کرا دیں گے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube