Thursday, October 22, 2020  | 4 Rabiulawal, 1442
ہوم   > پاکستان

کراچی:حساس اداروں کی کارروائی،2دہشتگرد گرفتار

SAMAA | - Posted: May 12, 2020 | Last Updated: 5 months ago
Posted: May 12, 2020 | Last Updated: 5 months ago

کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس کے اسپیشل انویسٹیگیشن یونٹ نے خفیہ ادارے کی اطلاعات پر کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔

ایس آئی یو نے حساس ادارے کے ہمراہ کراچی کے 2 مختلف مقامات پر کارروائی کی۔ کارروائی کے دوران 2 دہشتگردوں سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کيا گيا۔ ایس ایس پی ایس آئی یو عرفان بہادر کے مطابق گرفتار دہشت گرد افغانستان سے تربیت یافتہ ہیں۔ دہشت گردوں نے سال 2008 میں برنس روڈ پر انٹیلی جنس بیورو کے 2 افسران کو شہید کیا تھا۔

ترجمان کے مطابق قانون نافذ کرنے والوں نے دہشت گردوں سے وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ بمعہ ایمونیشن اور دیگر سامان بھی برآمد کرلیا۔ دہشت گردوں کے نام نبی گل اور محمد عقیل ہیں۔ دہشت گرد قتل سمیت سنگین نوعیت کی درجنوں وارداتوں میں ملوث ہیں۔

دوسری اہم کارروائی میں کراچی کے مختلف تھانوں میں درج مقدمات میں پولیس کو مطلوب لیاری گینگ وار کے سرگرم کارکن اور مطلوب ملزم شہزاد عرف چھوٹو کو گرفتار کرلیا۔ ملزم سے غیر قانونی اسلحہ اور ایمونیشن تحویل میں لے لیا گیا۔ ملزم نےعزیر بلوچ کے حکم پر 40 سے زائد افراد کو قتل کیا۔ گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

ملزم نے عزیر جان بلوچ کی حکم پر ساتھیوں کی مدد سے شہر کے مختلف علاقوں میں بابا لاڈلا گروپ سے منسلک کارندوں سمیت سیاسی جماعتوں کے کارکنان اور شہریوں کی 40 سے زائد ٹارگٹ کلنگ کی وارداتوں میں ملوث تھا۔ گرفتار ملزمان سے تفتیش کی جا رہی ہے، جس پر مزید گرفتاریاں اور انکشافات متوقع ہیں، ملزمان سے برآمد اسلحہ فارنزک کیلئے روانہ کردیا گیا ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube