Thursday, October 29, 2020  | 11 Rabiulawal, 1442
ہوم   > پاکستان

بہاولنگر: کالعدم داعش کے 2 دہشت گرد گرفتار

SAMAA | - Posted: May 12, 2020 | Last Updated: 6 months ago
SAMAA |
Posted: May 12, 2020 | Last Updated: 6 months ago

خفیہ اطلاعات پر کارروائی کے دوران سی ٹی ڈی حکام نے کالعدم داعش کے دو دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔

کاؤنٹر ٹیرر ازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پیر کی رات سی ٹی ڈی حکام نے کارروائی کے دوران پنجاب کے شہر بہاول نگر میں 2 دہشت گردوں کو گرفتار کیا ہے۔ دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم داعش سے بتایا گیا ہے۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار دہشت گردوں کے قبضے سے خودکش جیکٹ بنانے کیلئے بارودی مواد، بال بیئرنگ، ڈیٹونیٹر اور آئی ای ڈیز سمیت دیگر دہشت گردی کا سامان برآمد کیا گیا۔ گرفتار دہشت گرد شہر میں اہم حساس مقامات پر حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔

کاؤنٹر ٹیرر ازم ڈپارٹمنٹ نے کارروائی خفیہ انٹیلی جنس معلومات پر کی، کارروائی بہاول نگر کے علاقے نادر پارک چشتیاں روڈ پر کی گئی۔ گرفتار دہشت گردوں سے مزید تفتیش جاری ہے۔ دہشت گردوں کے نام عمر فاروق اور محمد اکرم ہے۔ دہشت گردوں کے خلاف تھانہ سی ٹی ڈی میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

_____________________________________________________________________________

یہ خبر بہاولنگر سے نمائندہ سما طاہر کریم نے دی ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube