Saturday, July 11, 2020  | 19 ZUL-QAADAH, 1441
ہوم   > پاکستان

ایبٹ آباد، لاک ڈاؤن میں نرمی کےبعد آگاہی مہم شروع

SAMAA | - Posted: May 12, 2020 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: May 12, 2020 | Last Updated: 2 months ago

فوٹو: عاطف قیوم

ایبٹ آباد میں لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد کرونا وائرس سے بچاؤ کےلیے ہزارہ پولیس نے آگاہی مہم شروع کر دی۔

ڈی آئی جی ہزارہ نے اپنے حکم نامے میں ملازمین کو بھی ماسک اور سینیٹائزر کے استعمال کی ہدایت کی ہے۔ بغیر ماسک کے کسی بھی کسٹمر کو دکان میں داخل نہ ہونے دیں اور نہ ہی اسکے ساتھ کسی قسم کے کوئی کاروباری معاملات طے کیے جائیں۔

دکان میں پانچ سے زائد مرد و خواتین کے داخلہ پر مکمل پابندی عائد کرنے کے ساتھ ساتھ سماجی فاصلہ کےلیے تاجروں کے تعاون سے دکانوں کے اندر و باہر نئے نشانات لگائے جائیں اور دکانوں میں ’نو ماسک نو شاپنگ‘ والے پیغام کو آویزاں کریں۔

بازاروں میں ہجوم بنانے والے اور جو تاجر اقدامات پر عمل درآمد نہیں کرتا ان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

ڈی پی اوز اپنے اپنے ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کو ہدایت دیں کہ وہ اپنی حدود میں اعلانات کے ذریعے لوگوں کو یہ پیغامات پہنچائیں کہ لوگ بازار میں آنے سے پہلے ماسک کا استعمال لازمی کریں ورنہ ان کو بازار میں داخلہ اور خرید و فروخت کی اجازت ہرگز نہیں دی جائے گی۔

اسکے علاوہ بچوں کو غیر ضروری طور پر ہرگز بازار نہ لایا جائے۔

تمام پیٹرول پمپ و سی این جی مالکان کو یہ ہدایات جاری کی جائے کہ وہ اپنے عملہ کو ماسک کے استعمال کا پابند بنائے اور بغیر ماسک کے موٹر سائیکل سوار و گاڑی ڈرائیوروں کو ہرگز پیٹرول و سی این جی نہ دی جائے۔ ہیر ڈریسر اپنے دکانوں پر مکمل کرونا حفاظتی کٹس کا استعمال ضرور کریں۔

ڈی پی اوز سب ڈویژن سطح پر اسپیشل ٹیمیں تشکیل دیں جو بازاروں اور پیٹرول پمپ و سی این جی اسٹیشنز کی نگرانی کرے اور روز مرہ کی بنیاد پر اپنی رپورٹ پیش کریں تاکہ خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube