Thursday, October 1, 2020  | 12 Safar, 1442
ہوم   > پاکستان

دکانداروں سمیت ہرفرد کوبہت زیادہ احتیاط برتناہوگی، مرتضیٰ وہاب

SAMAA | - Posted: May 11, 2020 | Last Updated: 5 months ago
SAMAA |
Posted: May 11, 2020 | Last Updated: 5 months ago

لاک ڈاؤن میں نرمی کے  تحت کاروباری مراکز کھولنے کی اجازت کے تناظر میں سندھ حکومت نے عوام سے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔ مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ دکاندار اور گاہک مارکیٹوں میں احتیاطی تدابیر کو ہر صورت یقینی بنائیں، گھر کے تمام افراد کے بجائے صرف ایک فرد ضروری سامان کی خریداری کیلئے بازار جائے، گھر سے باہر نکلتے وقت ماسک کا استعمال لازمی اور فاصلہ اختیار کریں۔

سندھ حکومت نے آج 11 مئی سے صوبہ بھر میں چھوٹی مارکیٹیں کھولنے کی اجازت دی ہے۔ ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضی وہاب نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ کرونا وباء سے پہلے ہم نے ماسک لگانے، بار بار ہاتھ دھونے یا سینیٹائز کرنے کا تصور بھی نہیں کیا تھا، بدلتے حالات کے مطابق خود کو ڈھالنا ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کو کرونا وائرس کی روک تھام کیلئے عوام کا بھرپور تعاون حاصل رہا، عوام کے تعاون کے بغیر اس وباء کے پھیلاؤ کو کم نہیں کیا جاسکتا تھا، اب کاروبار کی بحالی کے بعد دکانداروں سمیت ہر فرد کو بہت زیادہ احتیاط برتنا ہوگی، تجارتی مراکز کھلنے کے بعد مارکیٹوں میں رش دیکھا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دکاندار اور گاہک مارکیٹوں میں احتیاطی تدابیر کو ہر صورت یقینی بنائیں، گھر کے تمام افراد کے بجائے صرف ایک فرد ضروری سامان کی خریداری کیلئے بازار جائے، گھر سے باہر نکلتے وقت ماسک کا استعمال لازمی اور فاصلہ اختیار کریں۔

ترجمان سندھ حکومت کا مزید کہنا تھا کہ کرونا وائرس ایک حقیقت ہے اور اس دوران جینے کیلئے ہمیں احتیاط کرنا ہوگی۔ انہوں نے خود بھی اس عزم کا اظہار کیا کہ گھر سے نکلتے وقت ماسک پہنوں گا اور بار بار اپنے ہاتھ دھوؤں گا، آئیے ملکر کرونا وباء کا مقابلہ کریں، سندھ حکومت کا ساتھ دیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
PM, IMRAN KHAN, CORONAVIRUS, COVID19, COVID-19, PAKISTAN, HEALTH, LOCKDOWN, WHO, PUNJAB, SINDH, KP BALOCHISTAN, MURTAZA WAHAB,
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube