Tuesday, July 7, 2020  | 15 ZUL-QAADAH, 1441
ہوم   > پاکستان

راجن پور میں اشیاء خورونوش کی قیمتوں میں اضافہ

SAMAA | - Posted: May 11, 2020 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: May 11, 2020 | Last Updated: 2 months ago

کئی اشیاء پر 50فیصد سے زائد کا اضافہ

راجن پور میں ماہ رمضان کا پہلا عشرہ گزرنے کے باوجود اشیاء خورونوش کی قیمتیں کم نہیں ہوسکیں۔

برائلر مرغی 160 سے 300 روپے میں فروخت ہونی لگی ہے۔ اسی طرح کھجور، لیموں، دالیں، کیلے اور سیب کی قیمتوں میں 50 فیصد سے زائد کا اضافہ ہوگیا۔

ایرانی کھجور اور لیموں بھی 400 روپے فی کلو کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا ہے۔ کیلا 120 روپے درجن اور سیب 250 سے 300 روپے کلو میں فروخت ہونے لگا ہے۔

دکاندار کہتے ہیں کہ اشیاء پیچھے سے مہنگی ملتی ہیں جنہیں ہمیں مجبوراً مہنگا فروخت کرنا پڑتا ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے حکومت ماہ صیام میں بھی عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں مکمل ناکام ہوچکی ہے جبکہ روزمرہ کی اشیاء غریب آدمی کی قوت خرید سے باہر ہوگئی ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube