Wednesday, July 8, 2020  | 16 ZUL-QAADAH, 1441
ہوم   > پاکستان

پاکستان نے کلبھوشن یادیو کے وکیل کا بیان مسترد کردیا

SAMAA | - Posted: May 10, 2020 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: May 10, 2020 | Last Updated: 2 months ago

پاکستان نے عالمی عدالت انصاف کے فیصلے پر عمل درآمد سے متعلق کلبھوشن یادیو کے وکیل کا بیان مسترد کر دیا۔

ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی نے بھارتی جاسوس کے وکیل ہریش سالوے کے بیان کو بے بنیاد اور جھوٹا قرار دیتے ہوئے کہا کہ عالمی عدالت کے حکم پر پاکستان بھارتی جاسوس کو قونصلر رسائی فراہم کرچکا ہے اور کلبھوشن یادیو کی سزا کی عدالتی نظرثانی پر عمل آگے بڑھایا جا رہا ہے۔

عائشہ فاروقی نے واضح کیا کہ ایک ذمہ دار ریاست ہونے کے ناطے پاکستان اپنی تمام بین الاقوامی ذمہ داریوں کی پاسداری کرتا ہے۔

عالمی عدالت کے حکم کے مطابق بھارتی جاسوس کو قونصلر رسائی دی جا چکی ہے۔

کلبھوشن یادیو کا کیس ہارنے والے بھارتی وکیل ہریش سالوے نے تین مئی کو اپنے ایک آن لائن لیکچر میں دعویٰ کیا تھا کہ پاکستان نے عالمی عدالت انصاف کے فیصلے کے باوجود کلبھوشن یادیو کو قونصلر رسائی نہیں دی اس لیے بھارت کو دوبارہ انٹرنیشنل کورٹ آف جسٹس سے رجوع کرنا چاہیے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube