Saturday, July 11, 2020  | 19 ZUL-QAADAH, 1441
ہوم   > پاکستان

ایبٹ آباد میں ٹیلی میڈیسن کا آغاز کر دیا گیا

SAMAA | - Posted: May 10, 2020 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: May 10, 2020 | Last Updated: 2 months ago

فوٹو: عاطف قیوم

ضلعی انتظامیہ نے محکمہ صحت کے اشتراک سے ٹیلی میڈیسن کا آغاز کر دیا جبکہ کرونا سے متاثرہ علاقوں میں موبائل آؤٹ ریچ کیمپ کا انعقاد کیا جائے گا۔

آن لائن ڈاکڑ کی سہولت سے اسپتالوں میں رش اور سماجی فاصلہ قائم رکھنے میں مدد ملے گی جبکہ معمولی بیماریوں والے مریض زنانہ اور مردانہ پروفیشنل ڈاکٹرز سے آن لائن فارمل اور ماہرانہ رائے لے سکیں گے۔

ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کا کہنا ہے کہ اس سروس سے گھر بیٹھے مریض ٹیلی فون، آن لائن، ویڈیو سروسز اور انٹر نیٹ کے ذریعے صبح 9 سے شام 4 بجے تک اسپیشلسٹ ڈاکڑرز سے مشورے لے سکتے ہیں۔

محمد مغیث ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ دور دراز  رہنے والے اور دور جدید میں انٹرنیٹ کی سہولت نہ رکھنے والے علاقوں کیلئے موبائل آوٹ ریچ کیمپ کی مدد سے ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت کرونا وائرس سے متاثرہ علاقوں کا خود دورہ بھی کرے گی۔ اسپیشلسٹ ڈاکڑز کی ٹیمز روزانہ کی بنیاد پر مختلف علاقوں میں میڈیکل کمپ لگائیں گی تاکہ لوگوں کو اسپتال آنے کی ضرورت ہی نہ پڑے۔

مغیث ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ ٹیلی میڈیسن اور موبائل آوٹ ریچ کیمپ کا مقصد لوگوں کو گھروں تک ہیلتھ فیسلٹی پہنچانا ہے، لوگ تاکہ اپنے گھروں میں رہیں اور محفوظ رہیں۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسر ڈاکٹر فیصل خانزادہ کے مطابق کرونا وائرس سے متاثرہ علاقوں میں تین روزہ کیمپ منعقد کئے جائیں گے جہاں گائنا کالوجسٹ، اپتھلمالوجی، ای این ٹی، پیڈز اور دیگر اہم شعبوں کے ڈاکڑز کے علاوہ مرض کی تشخص کیلئے لیباٹریز اور ایکسرے کی سہولت بھی موجود ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ میڈیکل کیمپس میں ضلعی انتظامیہ اور ہیلتھ ڈیپارٹمیٹ کی جانب سے مریضوں کو مفت ادویات بھی فراہم کی جائیں گی۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube