Sunday, September 20, 2020  | 1 Safar, 1442
ہوم   > پاکستان

چھوٹی مارکیٹیں کھولنے کی تیاریاں:تاجر آج تفصیلات جمع کرائینگے

SAMAA | - Posted: May 9, 2020 | Last Updated: 4 months ago
SAMAA |
Posted: May 9, 2020 | Last Updated: 4 months ago
کراچی میں لاک ڈاؤن کے دوران ایک بند مارکیٹ کا منظر

سندھ حکومت اور تاجروں کی ملاقات ميں صوبائی حکومت نے چھوٹی مارکيٹوں کو کھولنے پر رضا مندی ظاہر کردی، جس کے بعد تاجر آج 9 مئی کو کمشنر آفس ميں مارکيٹوں کی تفصيلات جمع کرائیں گے۔

تاجروں کی جانب سے 9 مئی کو جمع کرائی جانے والی تفصیلات کی روشنی میں انہیں مختلف کيٹيگری میں تقسیم کیا جائے گا۔

تاجروں کو پیر 11 مئی سے دکانيں کھولنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔ اس موقع پر تاجروں رہنماؤں کے صدر جمیل پراچہ کا کہنا تھا کہ ہم نے حکومتی ارکان سے ايک نکاتی ايجنڈے پر بات کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ايس او پيز کو حتمی شکل دينے کيلئے 2 دن ديئے ہيں۔ گھروں پر مرنے سے بہتر ہے جیل میں مرجائیں۔ ہم آہ و بکا کی نوبت پر آگئے ہیں اور مشکلات بہت زيادہ ہيں۔ کبھی وفاق تو کبھی سندھ حکومت تاجروں کو لالی پاپ دے دیتی ہے۔

اس موقع پر رضوان عرفان نے کہا کہ چھوٹی بڑی مارکيٹوں کا فرق ختم ہوناچاہيے، 2ماہ ہوگئے، مزيد برداشت نہيں کرسکتے، اب فيصلہ کيا ہے کہ سندھ بھر ميں پير سے کاروبار کھوليں گے۔ ہمارے پاس کاروبار کے صرف 15 دن باقی ہيں۔ مقدمات واپس لينے پر صوبائی حکومت کے مشکور ہيں۔ ہميں تمام سياسی جماعتوں کی حمايت حاصل ہے۔

میڈیا سے گفتگو میں عتیق میر نے کہا کہ ہم حکومت کو مارکيٹوں کی فہرست بنا کرديں گے۔ فہرست کے حساب سے تجارتی مراکز کھولنے کا سلسلہ شروع ہوگا۔ تاجروں پر بہت بڑی ذمہ داری آئی ہے کہ کرونا پھيلنے کا سبب نہ بنيں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube