Tuesday, July 7, 2020  | 15 ZUL-QAADAH, 1441
ہوم   > پاکستان

لوگوں کولوٹنےوالےملزمان ایف آئی اے سائبرکرائم ونگ نےگرفتارکرلیے

SAMAA | - Posted: May 8, 2020 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: May 8, 2020 | Last Updated: 2 months ago

ریمانڈ بھی مل گیا

بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کا نام استعمال کرکے لوگوں کو لوٹنے والے 3 ملزمان ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے گرفتارکرلیے۔دوسری جانب شہری کو ہراساں کرنےکے الزام میں خود وفاقی تحقیقاتی ادارے کے انسپکٹر کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

ایف آئی اے سائبرکرائم ونگ ملتان نےآن لائن فراڈیوں کیخلاف کارروائی کی ہے۔بینظیرانکم سپورٹ پروگرام کےنام پر لوگوں کولوٹنےکےالزام میں سعید،محسن اورعمیر گرفتار کرلئےگئے۔

ملزمان سے مخلتف کمپنیوں کےآن لائن کیش اکاؤنٹس کی تفصیلات ابتدائی تفتیش میں حاصل کرلی گئیں،مزید تفتیش کیلئے عدالت سے 3 روزہ ریمانڈ بھی مل گیا ہے۔

دوسری جانب ایف آئی اے اسلام آباد کےانسپکٹر راجہ اشتیاق کیخلاف شہری کو ہراساں کرنے کا مقدمہ درج کرلیا گیاہے۔ملزم پر ساتھی اہلکاروں کے ساتھ پراپرٹی ڈیلر کے آفس میں 8 پاسپورٹ خود رکھ کرچھاپے میں برآمد کرنے اور شہری کو انسانی اسمگلنگ کا مقدمہ بنانے کی دھمکیاں دینے کا الزام ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube