Monday, September 28, 2020  | 9 Safar, 1442
ہوم   > پاکستان

ستمبرتک 95لاکھ افرادکرونا میں مبتلاہوسکتے ہیں، ڈی جی ہیلتھ بلوچستان

SAMAA | - Posted: May 7, 2020 | Last Updated: 5 months ago
SAMAA |
Posted: May 7, 2020 | Last Updated: 5 months ago

اے ایف پی

ڈائریکٹر جنرل محکمہ صحت بلوچستان ڈاکٹر محمد سلیم ابڑو نے خبردار کیا ہے کہ کرونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کیلئے سختی نہیں کی گئی تو ستمبر کے وسط تک بلوچستان میں 95 لاکھ لوگ مہلک مرض کا شکار ہوسکتے ہیں۔

کوئٹہ میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر سلیم ابڑو نے کہا کہ بلوچستان میں اب تک کرونا وائرس کے 1659 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے، جبکہ 23 جاں بحق ہوچکے ہیں، جاں بحق افراد کی اکثریت کرونا کے ساتھ دیگر امراض میں بھی مبتلا تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ کرونا سے 73 ڈاکٹرز متاثر ہوئے، جن میں سے 10 صحتیاب ہوچکے ہیں، 35 پیرامیڈیکس اور 5 نرسز کرونا سے متاثر ہوئے، جن میں 1 صحتیاب ہوا ہے۔

ڈاکٹر سلیم ابڑو نے خبردار کیا کہ لاک ڈاؤن پر عملدآرمد نہ ہوا تو 3 جولائی تک بلوچستان کے 3 لاکھ افراد متاثر ہوسکتے ہیں۔ انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ بلوچستان میں 11 جولائی تک 18 لاکھ اور ستمبر کے وسط تک 95 لاکھ لوگ  کرونا وائرس سے متاثر ہوسکتے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ زیادہ تر کیسز لوکل ٹرانسمیشن کے آرہے ہیں، وزیراعلیٰ بلوچستان کے ساتھ ہر وقت واٹس ایپ پر رابطے میں رہتے ہیں، تمام اسپتالوں میں پی پی ای کٹس، سینی ٹائزرز فراہم کئے جارہے ہیں، بلوچستان حکومت نے اس ضمن میں مزید فنڈز بھی جاری کردیئے ہیں۔

ڈاکٹر سلیم ابڑو نے علماء سے ایس او پیز پر عملدرآمد کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اب تک بلوچستان میں سماجی فاصلے سے متعلق علماء کا کردار زیادہ بہتر نہیں رہا، جمعہ اور تراویح کی عبادات میں ہدایات پر عملدرآمد نہیں ہورہا۔

ڈی جی ہیلتھ کا کہنا ہے کہ ہم نے صوبائی حکومت کو 2 مرتبہ تجویز دی کہ اسمارٹ لاکھ ڈاؤن کریں جہاں کیسز زیادہ آرہے ہیں، اسی علاقے کو سیل کیا جائے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
CORONAVIRUS, COVID19, COVID-19, PAKISTAN, HEALTH, LOCKDOWN, BALOCHISTAN, WHO, DG HEALTH, DR. SALEEM ABRO, SMART LOCKDOWN
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube