Monday, July 13, 2020  | 21 ZUL-QAADAH, 1441
ہوم   > پاکستان

لاڑکانہ، ذخیرہ کی گئی گندم کی 90ہزار بوریاں برآمد

SAMAA | - Posted: May 7, 2020 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: May 7, 2020 | Last Updated: 2 months ago

لاڑکانہ سے برآمد گندم کی بوریاں۔ فوٹو: نوید لاڑک

لاڑکانہ میں محکمہ خوراک نے ضلع کے مختلف علاقوں میں پرائيويٹ گوداموں پر چھاپے مار کر ذخیرہ کی گئی گندم کی 90 ہزار بوریاں برآمد کرلیں۔

کارروائی ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ لاڑکانہ ریجن کی سربراہی میں کی گئی۔

ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ کے مطابق باڈہ کے علاقہ ٹاٹڑی پر چھاپہ مار کر زخیرہ کی گئی 10 ہزار بوری اور گنجی کے علاقے میں بھی چھاپہ مار کر خودساختہ خریداری سینٹر پر سے 30 ہزار گندم کی بوریاں برآمد کی گئیں۔ مذکورہ علاقے کے جونیجا رائس مل اور گریلو کے راجپوت رائس مل میں 50 ہزار گندم بوری برآمد کر لی گئیں جو سرکاری گوداموں میں شفٹ کی جا رہی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ مجموعی طور پر 90 ہزار بوری برآمد کی گئی ہیں جس کی مالیت 30 کروڑ روپے بنتی ہے۔

ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت نے ضلع میں گندم کی خریداری ٹارگٹ 6 لاکھ 70 ہزار بوری مقرر کیا ہے، 50 فیصد ٹارگٹ مکمل کرنے کے بعد گندم آنا بند ہوگئی تھی جس سے پریشانی ہوئی۔ گندم نہ آنے کی وجہ ہورڈنگ مافیہ کی جانب سے گندم چھپا کر زخیرہ اندوزی کرنا تھا جن کے خلاف کارروائی کی جا رہی ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube