Tuesday, July 7, 2020  | 15 ZUL-QAADAH, 1441
ہوم   > پاکستان

یوکرائن میں تعینات پاکستانی سفارتکار ہراسائی کے الزام پر برطرف

SAMAA | - Posted: May 7, 2020 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: May 7, 2020 | Last Updated: 2 months ago

یوکرائن میں تعینات 18 گریڈ کے سفارت کار وقار احمد کو جنسی ہراسائی کے الزامات پر برطرف کردیا گیا ہے۔

یوکرائن کے دارالحکومت کیف میں قائم پاکستانی سفارت خانے میں تعینات 18 گریڈ کے افسر وقار احمد کو ملازمہ سے جنسی ہراسائی کے الزامات پر عہدے سے فارغ کردیا گیا ہے۔

مذکورہ شخص سفارت خانے میں بحیثیت فرسٹ سیکریٹری تعینات تھا۔

وزارت خارجہ کے دفتر سے جاری سرکاری نوٖٹی فکیشن کے مطابق وقار احمد پر اختیارات کا ناجائز استعمال، بد اخلاقی اور عہدے کے تقدس کو پامال کرنے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

جاری کردہ مراسلے کے مطابق وقار احمد مقامی ملازم کو بلا جواز نوکری سے نکالنے کا بھی الزام ہے۔

وزارت خارجہ کے مطابق وقار احمد تمام الزمات کے مرتکب قرار دیئے گئے ہیں، جس کی بنا پر انہیں فوری طور پر گورنمنٹ سرونٹ ایکٹ کے رول 1976 کے تحت عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube