Tuesday, July 7, 2020  | 15 ZUL-QAADAH, 1441
ہوم   > پاکستان

ٹرین آپریشن 10مئی سے جزوی بحال کرنے کا فیصلہ

SAMAA | - Posted: May 5, 2020 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: May 5, 2020 | Last Updated: 2 months ago

لاہور میں لاک ڈاؤن کے باعث ٹرین آپریشن معطل ہے۔ فوٹو: آن لائن

محکمہ ریلوے نے ملک میں ٹرین آپریشن 10 مئی سے جزوی بحال کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

ٹرین آپریشن کی جزوی بحالی سے متعلق مراسلہ جنرل مینیجر نے تمام ڈویژنز کے سپرنڈنڈنٹ کو ارسال کر دیا ہے۔

ترجمان کے مطابق 8 مئی کو ٹرین آپریشن بحالی کےلیے وزیراعظم سے منظوری لی جائے گی۔

منظوری ملنے کے بعد خصوصی ٹرین آپریشن کےلیے آن لائن بکنگ 9 مئی سے شروع ہوگی اور ٹرین آپریشن بحالی کے بعد ابتدائی طور پر 15 ٹرینیں چلائی جائیں گی۔

ٹرین کی 60 فیصد سیٹیں بک ہونے کے بعد بکنگ روک دی جائے گی جبکہ ریلوے میں سفر کے خواہشمند مسافر صرف آن لائن بکنگ ہی کرا سکیں گے۔

واضح رہے کہ کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کےلیے ملک بھر میں 22 مارچ کے بعد سے ٹرین آپریشن عارضی طور پر معطل ہوگیا تھا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube