Tuesday, July 7, 2020  | 15 ZUL-QAADAH, 1441
ہوم   > پاکستان

وبا کےباعث50فیصد ٹرین خالی قرنطینہ ٹرین چلائیں گے،شیخ رشید

SAMAA | - Posted: May 2, 2020 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: May 2, 2020 | Last Updated: 2 months ago

وفاقی وزیربرائے ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ملک میں وباء کے پیش نظر ٹرینوں کو50 فیصد خالی رکھا جائیگا،محدود تعداد میں ٹرینیں چلانےجارہےہیں،اس سال ریلوے کا خسارہ کم ہونے کی امید نہیں ہے۔شیخ رشید نے یہ بھی کہا کہ عمران خان قرضہ خوروں کے خلاف فیصلہ کن قانونی جنگ لڑے گا۔

لاہورمیں ہفتے کو وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ریلوے کے مزدور کا ایک گریڈ بڑھائیں گے،ریلوےکےمزدوروں نےکرونا کے دوران بھی کام کیا،کرونا کے دوران ریلوے کے کسی مزدور کو نکالا نہیں جائے گا۔

شیخ رشید نے مزید کہا کہ قرنطینہ ٹرین چلائیں گے،وبا کے باعث 50 فیصد ٹرین کو خالی رکھا جائے گا،کرونا وائرس کا مسئلہ نہیں ہوتا تو ریلوے کا خسارہ ختم کردیتا ،تاہم اب ایسا نہیں ہوگا۔

آٹا چینی بحران نے شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان نےچینی اورآئی پی پی کےچوروں کونکیل ڈالی ہے،عمران خان چینی،آئی پی پی چوروں سےفیصلہ کن جنگ لڑےگا،عمران خان اگلا انتخابات آئی پی پی کے خلاف کارروائی کی بنیاد پر لڑے گا۔

نیب سے متعلق شیخ رشید نے کہا کہ 18 ویں ترمیم کو نیب کے ساتھ جوڑے جانےکی کوششیں جاری ہیں، ان لوگوں کو صرف یہ کہوں گا کہ ایک طرف کھائی ہے تو دوسری طرف کھڈا ہے،نیب کے قانون میں ترمیم اتنی جلدی ممکن نہیں۔ انھوں نے دعویٰ کیا کہ نیب کا ترمیمی آرڈیننس ابھی ٹھیک نہیں ہورہا،نون لیگ اور پیپلزپارٹی یہی چاہتی ہیں کہ نیب کا آرڈیننس تبدیل ہوجائے،نون لیگ والے جو ترمیم چاہتے ہیں وہ نیب سے مذاق ہوگا۔انھوں نے یہ بھی کہا کہ شہباز شریف کے ستارے گردش میں ہیں، باہر جانے کی کوشش کررہے ہیں۔

شیخ رشید نے اپنے مخصوص انداز میں دعویٰ کیا کہ عید کے بعد بڑے بڑے قلندر اندر جانے والے ہیں،نیب بھرپور کارروائی کرے گا۔

لاک ڈاؤن پر تنقید کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ملک میں لاک ڈاؤن کے نام پر مذاق ہورہا ہے،لاک ڈاؤن سفید پوشوں کا مسئلہ ہے۔ عید کے سیزن میں شٹر والوں کو مسئلہ ہوگا،15 ویں روزے تک پنجاب کی دکانیں کھول دینی چاہئے، بے روز گاری کا طوفان آرہا ہے،جب تک وزیر ہوں ،مزدوروں کے ساتھ کھڑا ہوں۔

وزارت سے متعلق شیخ رشید نے کہا کہ میں اور بھی زیادہ آسان وزارت چاہتاہوں، وزارت اطلاعات میں بہت اچھی ٹیم آگئی ہے۔ سابق معاون خصوصی برائے اطلاعات سے متعلق انھوں نے کہا کہ فردوس عاشق اعوان میڈیا پر نظر آئیں گی،میڈیا کی جس کو عادت پڑجائے وہ جلد جاتی نہیں ہے،وزیراعظم ہاؤس سےتعلق صرف عمران خان تک ہے،عمران خان کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑا ہوں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube