Saturday, July 11, 2020  | 19 ZUL-QAADAH, 1441
ہوم   > پاکستان

کروناوائرس سے متعلق ایبٹ آباد پولیس کی موبائل ایپلیکیشن متعارف

SAMAA | - Posted: May 1, 2020 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: May 1, 2020 | Last Updated: 2 months ago

فوٹو: ہزارہ ڈی آئی جی ٹویٹر

ایبٹ آباد پولیس کی جانب سے کرونا وائرس کے متعلق عوامی سہولیات کیلئے بنائی گئی ’’ایبٹ آباد پولیس‘‘ کے نام سے موبائل ایپلیکیشن کا افتتاح کر دیا گیا۔

افتتاحی تقریب ریجنل پولیس کانفرنس ہال ایبٹ آباد میں منعقدہ کی گئی جس میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ایبٹ آباد جاوید اقبال نے ایبٹ آباد پولیس کی جانب سے بنائی گئی موبائل ایپلیکیشن کے اغراض و مقاصد کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔

جاوید اقبال نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ یہ عوام دوست اینڈرائیڈ ایپ ہے۔ ایبٹ آباد پولیس اس ایپلی کیشن کو کرونا وائرس کے بارے میں آگاہی پھیلانے میں استعمال کرے گی اور عام لوگوں کو گھروں سے پبلک سیکٹر کے مختلف محکموں سے رجوع کرنے میں آسانی فراہم کرے گی۔

انہوں نے بتایا کہ عوام اس میں کرونا وائرس کی تازہ ترین اپ ڈیٹ، حالیہ حکومتی قوانین، لاک ڈاون سے مستثنیٰ تاجر اور ضلع کے سب سے زیادہ متاثرہ علاقہ جات کے حوالے سے معلومات سے مستفید ہوسکیں گے۔

بعد ازاں ڈی آئی جی ہزارہ قاضی جمیل الرحمن نے افتتاحی تقریب سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا مقصد عوام کو اس مشکل وقت میں ایک سہارا مہیا کرنا ہے کیونکہ لوگ گھروں تک محدود ہوچکے ہیں۔ اگر پولیس اور ہیلتھ کے حوالے سے کوئی بھی مدد یا معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو اس موبائل ایپلیکیشن کے زریعے آسانی سے رسائی حاصل کرسکتے ہیں۔

ڈی آئی جی ہزارہ نے کہا کہ اس ایپلیکیشن کے زریعے لوگ کرونا وائرس کے متعلق ایبٹ آباد کے سینئرز ڈاکٹرز تک رسائی حاصل کرسکتے ہیں اور ایبٹ آباد پولیس کے سینئر پولیس افسران، متعلقہ تھانہ جات اور پولیس کنٹرول روم سے رابطہ کرکے اپنی آن لائن کوئی بھی شکایت، تجاویز یا معلومات پولیس تک پہنچا سکتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایک مؤثر لاک ڈاون عوام کے تعاون کے بغیر ناممکن ہے اس لیے ایبٹ آباد پولیس نے عوامی آگاہی مہم شروع کی۔ ایپلیکیشن کی یہ خصوصیت ایبٹ آباد پولیس کی ان سرگرمیوں کو روشناس کریگی تاکہ معاشرتی دوریوں کو ختم کرتے ہوئے حکومتی احکامات کو عملی جامہ پہنایا جا سکے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube