Saturday, July 11, 2020  | 19 ZUL-QAADAH, 1441
ہوم   > پاکستان

ایبٹ آباد ٹریفک وارڈن میں شفٹ سسٹم متعارف

SAMAA | - Posted: Apr 29, 2020 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Apr 29, 2020 | Last Updated: 2 months ago

ایبٹ آباد میں ٹریفک وارڈن اپنی ڈیوٹی انجام دے رہا ہے۔ فوٹو: عاطف قیوم

ایبٹ آباد ٹریفک وارڈن میں شفٹ سسٹم متعارف کرا دیا گیا جس کے تحت اب ٹریفک پولیس اہلکار 14 گھنٹے کے بجائے 7 گھنٹے ڈیوٹی کریں گے۔

اس حوالے سے ڈی آئی جی ہزارہ جمیل الرحمن نے پولیس دربار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کے مختلف شعبوں سے نفری کو نکالا گیا ہے اور ٹریفک کے نظام کی بہتری کےلئے وی آئی پی ڈیوٹیاں ختم کی ہیں تاکہ ذمہ داری کے ساتھ فرض کی ادائیگی کرنے والوں کو اپنے نجی اوقات کا موقع میسر ہوگا۔

ڈی آئی جی ہزارہ کا کہنا تھا کہ ہزارہ ڈویژن میں ٹریفک بڑھ گئی ہے جس کی وجہ سے 14 گھنٹے ڈیوٹی کرنا ممکن نہیں ہے۔ کرونا وائرس کی وجہ سے ان کی مختلف مقامات پر تعیناتی ہو رہی ہیں اب ان کی ڈیوٹی کو شفٹ میں کر دیا ہے یہ 7 گھنٹے ڈیوٹی کریں گے۔

پولیس اہلکاروں کا کہنا ہے کہ 14 گھنٹے ڈیوٹی کرنا مشکل تھا اب وہ آسانی سے اپنی ڈیوٹی پر سکیں گے۔

ایبٹ آباد پولیس نے ٹریفک پولیس اہلکاروں کے 8 ڈیوٹی پوائنٹس کو ختم کرنے کےساتھ 52 اہلکاروں کو شفٹ سسٹم میں منتقل کر دیا ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube