Friday, July 3, 2020  | 11 ZUL-QAADAH, 1441
ہوم   > پاکستان

کروناوائرس: فرنٹ لائن ڈاکٹرزاور طبی عملے کیلئے شہداء پیکیج منظور

SAMAA | - Posted: Apr 28, 2020 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Apr 28, 2020 | Last Updated: 2 months ago

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ حکومت کرونا وائرس کیخلاف فرنٹ لائن پر خدمات سرانجام دینے والے ڈاکٹرز اور معاون طبی عملے کی صحت و تحفظ پر خصوصی توجہ دے رہی ہے، وفاقی کابینہ نے مہلک مرض سے بچاؤ کیلئے خدمات انجام دینے والے طبی ماہرین کیلئے شہداء پیکیج کی منظوری دیدی۔

ملک میں کرونا وائرس کی صورتحال سے متعلق منگل کے روز اسلام آباد میں صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے وزیر اعظم کے معاون خصوصی صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ وفاقی کابینہ نے فیصلہ کیا ہے کہ فرنٹ لائن پر کام کرنیوالے ایسے ہیلتھ ورکرز جو کرونا وائرس کے خلاف طبی خدمات سرانجام دیتے ہوئے اپنی جان کی بازی ہار رہے ہیں انہیں شہید پیکیج دیا جائیگا، یہ پیکیج 30 لاکھ سے ایک کروڑ روپے مالیت تک ہوگا، جس کا انحصار ہیلتھ ورکرز کے عہدوں اور دیگر مراعات پر ہے، جن میں سرکاری رہائش اور شہید ہونیوالے ہیلتھ ورکر کے خاندان کو 100 فیصد پنشن کی فراہمی شامل ہے، یہ پیکیج اسلام آباد، گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر میں نافذ العمل ہوگا۔

ڈاکٹر ظفرمرزا کا کہنا ہے کہ انہوں نے پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے سینئر حکام کے ساتھ تفصیلی مذاکرات کئے تاکہ ملک میں فرنٹ لائن پر کام کرنیوالے ہیلتھ ورکرز کیلئے ہماری کوششوں کو مربوط اور بہتر بنایا جاسکے۔

معاون خصوصی نے کہا کہ ملک بھر میں حفاظتی طبی لباس و آلات کے استعمال سے متعلق قومی حکمت عملی وضع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، حفاظتی لباس اور آلات کی اسپتالوں کو فراہمی این ڈی ایم اے کے ذریعے احسن انداز میں جاری ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube