Sunday, August 9, 2020  | 18 Zilhaj, 1441
ہوم   > پاکستان

مسجد کے تنازع پر بیٹا قتل، باپ شدید زخمی

SAMAA | - Posted: Apr 28, 2020 | Last Updated: 3 months ago
SAMAA |
Posted: Apr 28, 2020 | Last Updated: 3 months ago

خیبرپختونخوا کے ضلع مردان کے علاقہ کاٹلنگ میں مسجد کے پانی تنازع پر فائرنگ کے نتیجے میں نوجوان ڈاکٹر اسفندیار خٹک جاں بحق اور ان کے والد پرنسپل تاج نبی خٹک شدید زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق مطابق منگل کی شب علاقہ اینذرگئی میں مسجد کی تعمیر اور پانی کے نکاس کے تنازع پر تکرار اور ہاتھا پائی کے دوران ملزمان مشرف خان، علی زر خان اور حضرت علی ولد نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ڈاکٹر اسفندیار خٹک موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری اسکول حیا سیئری دیر لوئر کے پرنسپل تاج نبی خٹک شدید زخمی ہوگئے۔

مقامی افراد کے مطابق مزکورہ مسجد مقتول ڈاکٹر اور ان کے والد نے تعمیر کی تھی جبکہ اس کا پانی ملزمان کے کھیتوں میں جاتا تھا جس کی وجہ سے ان میں تکرار ہوا اور پھر مخالف فریق نے فائر کھول دی۔

ڈاکٹر اسفندیار خٹک کرونا وباء کے سلسلے میں مانسہرہ میں تعینات تھے۔ دو سال پہلے ان کی شادی ہوئی اور ان کا ایک سال کا بیٹا ہے۔

وسری جانب زخمی تاج نبی کو مردان میڈیکل کمپلیکس اسپتال کے انتہائی نگہداشت وارڈ میں رکھا گیا ہے۔

تھانہ کاٹلنگ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی گرفتاری کے لیے کوششیں شروع کردی ہیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube