Sunday, September 20, 2020  | 1 Safar, 1442
ہوم   > پاکستان

وفاقی احکامات نہ ماننے پر سندھ حکومت کو نوٹس

SAMAA | - Posted: Apr 28, 2020 | Last Updated: 5 months ago
SAMAA |
Posted: Apr 28, 2020 | Last Updated: 5 months ago

فوٹو: فائل

سندھ ہائی کورٹ نے وفاق کے احکامات نہ ماننے پر سندھ حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے چیف سیکریٹری سندھ اور دیگر سے 7 مئی کو جواب طلب کرلیا۔

منگل 28 اپریل کو وفاق کے احکامات نہ ماننے پر صوبائی حکومت کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی جس میں درخواستگزار نے مؤقف اپنایا کہ صوبائی حکومت وفاق کے احکامات پر عمل نہیں کر رہی اور 18ویں ترمیم کو جواز بنا رہی ہے۔

جسٹس محمدعلی مظہر نے ریمارکس دیے کہ قومی سطح پر بنائی گئی ایس او پی پرعمل درآمد ہونا چاہیئے۔ مساجد کو کیوں بند کیا جارہا ہے؟ جواب دیں۔

عدالت نے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ جہاں ایس او پی کی خلاف ورزی ہو رہی ہے ان کے خلاف کارروائی کی جائے تمام کیسے بند کرسکتے ہیں؟ بتایا جائے صدر پاکستان کی جانب سے بنائے گئے ایس او پیز پر سندھ حکومت عملدرآمد کیوں نہیں کر رہی۔

درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ 18ویں ترمیم کو جواز بناکر صوبائی حکومت، وفاقی حکومت کے احکامات پر عمل درآمد نہیں کر رہی۔ نمازیوں کو روکنا شرعی اور آئینی خلاف ورزی ہے۔ اصل مسئلہ ہی 18 ویں ترمیم ہے۔

درخواست گزار کا کہنا تھا کہ پتا نہیں رات میں وزیر اعلیٰ سندھ کو کیا ہوجاتا ہے، اٹھ کر کہتے ہیں نماز جمعہ مساجد میں نہیں ہوگی،۔ پولیس نمازیوں کے خلاف انسداد دہشتگردی کی دفعات کے تحت مقدمات درج کررہی ہے۔

درخواست گزار نے مزید کہا کہ صوبائی حکومت 18 ویں ترمیم کی آڑ میں وفاق کا حکم نہیں مانتی اس لیے بہتر ہے کہ آئین کے آرٹیکل 199 کے تحت عدالت 18 ویں ترمیم کو ہی کالعدم قرار دے۔

جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس دیے کہ سندھ ہائیکورٹ 18 ویں ترمیم ختم کرنے کی مجاز نہیں کیونکہ آئین سازی اراکین اسمبلی کا کام ہے اس لیے 18 ترمیم سے متعلق کوئی حکمنامہ جاری نہیں کرسکتے۔ آپ 18ویں ترمیم کے خاتمے سے متعلق استدعا واپس لیتے ہیں تو دیگر معاملات پر سندھ حکومت سے جواب طلب کرلیتے ہیں۔

سندھ ہائی کورٹ کے جواب پر درخواست گزار نے 18 ترمیم کالعدم قرار دینے سے متعلق استدعا واپس لے لی۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube