وفاقی کابینہ: 7 نکاتی ایجنڈے پر مشتمل اجلاس آج ہوگا

SAMAA | - Posted: Apr 28, 2020 | Last Updated: 1 year ago
SAMAA |
Posted: Apr 28, 2020 | Last Updated: 1 year ago

وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس آج 28 اپریل کو اسلام آباد میں ہوگا۔ وزیراعظم عمران خان اجلاس کی صدارت کریں گے۔

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس میں حکام کی جانب سے کرونا وائرس کی صورت حال پر شرکا کو بریفنگ دی جائے گی۔ اجلاس میں ای سی سی کے فیصلوں کی توثیق، پاک عرب ریفائنری کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تنظیم کا فیصلہ بھی متوقع ہے۔

اجلاس میں کرونا سے متاثرہ صحافیوں کیلئے امدادی پیکج اور مالی معاہدوں کی نیٹنگ کے بل 2020 پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

سات نکاتی اجلاس میں کریڈٹ بیوروایکٹ 2015 کے سیکشن 11 کے تحت نوٹی فکیشن ، سوئی ناردرن، پی پی ایل کے بورڈ، پی ایم ڈی سی اور او جی ڈی سی ایل بورڈز کی آسامیوں پر نامزدگیوں کی منظوری بھی ایجنڈے میں شامل کی گئی ہے۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں چینی اور آ ٹا کے اسیکنڈل کے انکوائری کمیشن کی جانب سے فرانزک آڈٹ کی رپورٹ جمع کرانے کیلئے درخواست پر غور کیا جائیگا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube