Friday, July 3, 2020  | 11 ZUL-QAADAH, 1441
ہوم   > پاکستان

کراچی: رات گئے ڈیفنس کی بیکری میں دھماکا

SAMAA | - Posted: Apr 28, 2020 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Apr 28, 2020 | Last Updated: 2 months ago

دھماکے میں 2افراد زخمی

کراچی کے علاقے ڈیفنس میں واقع بیکری میں دھماکے سے دو افراد زخمی ہوگئے۔

عینی شاہدین کے مطابق دھماکا اتنا زور دار تھا کہ اس کی آواز دور دور تک سنی گئی۔ دھماکے سے آس پاس کی عمارتوں اور گاڑیوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی قانون نافذ کرنے والے ادارے اور بم ڈسپوزل اسکواڈ موقع پر پہنچ گئے۔

دھماکے میں بیکری میں کام کرنے والے دو افراد زخمی ہوئے، جو بھائی ہیں۔ زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کیلئے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا۔ دھماکے سے علاقے کا پی ایم ٹی بھی جل گیا۔ سیکیورٹی اہلکاروں نے دکان سے سیلنڈرز بھی برآمد کیے ہیں۔

بم ڈسپوزل اسکواڈ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے مطابق تخریب کاروی کے شواہد نہیں ملے، دھماکے کی نوعیت معلوم کر رہے ہیں کہ آیا یہ سلنڈر کا تھا یا کسی قسم کا دھماکا خیز مواد استعمال کیا گیا۔ پولیس نے علاقے کو سیل کردیا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube