Thursday, October 22, 2020  | 4 Rabiulawal, 1442
ہوم   > پاکستان

کراچی میں منافع خوروں کو فری ہینڈ مل گیا

SAMAA | - Posted: Apr 27, 2020 | Last Updated: 6 months ago
Posted: Apr 27, 2020 | Last Updated: 6 months ago

کہیں پرائس لسٹ آویزاں کرنے کا کوئی تصور نہیں

لاک ڈاؤن ميں نرمی اور رمضان المبارک کی آمد کا منافع خوروں نے فائدہ اٹھاتے ہوئے پھل، سبزی، گوشت سمیت اشیائے خور و نوش کی قیمتوں میں من مانا اضافہ کردیا۔

کراچی کے علاقوں برنس روڈ، پاکستان چوک، رنچھوڑ لائن، کھارادر اور دہلی کالونی میں سرکاری پرائس لسٹ کسی جگہ نظر نہیں آئیں، سندھ حکومت کی جانب سے اب تک منافع خوروں کو لگام ڈالنے کیلئے کوئی قدم بھی نہيں اٹھایا گیا۔

کراچی میں رمضان المبارک میں پھل خریدنے کیلئے آنے والے شہریوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا جانے لگا اور کیلے، تربوز، خربوزہ، امرود اور کھجور سب کی قیمتیں ڈبل کردی گئیں۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ دنیا بھر میں رمضان کی آمد کے ساتھ کھانے پینے کی اشياء کی قيمتيں کم کردی جاتی ہیں لیکن ہمارے معاشرے میں شہریوں کو منافع خوروں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا جاتا ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
CORONAVIRUS, LOCKDOWN, RAMAZAN, KARACHI, PRICE HIKE, INFLATION, SINDH, PPP, FRUIT, VEGETABLES, MEAT,
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube