Wednesday, July 8, 2020  | 16 ZUL-QAADAH, 1441
ہوم   > پاکستان

پاک بحریہ کا اینٹی شپ میزائل فائرنگ کا کامیاب مظاہرہ

SAMAA | - Posted: Apr 25, 2020 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Apr 25, 2020 | Last Updated: 2 months ago

نیول چیف نےفائرنگ کامظاہرہ دیکھا

پاکستان بحریہ کی جانب سے شمالی بحیرہ عرب میں اینٹی شپ میزائلز فائرنگ کا کامیاب مظاہرہ کیا گیا۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق کامیاب مظاہرے کے وقت چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے فائرنگ کا مشاہدہ کیا۔

ترجمان پاک نیوی کے مطابق بحری اور ہوائی جہازوں نے سطح سمندر پر مار کرنے والے اینٹی شپ میزائلز فائر کئے۔ نیول چیف نے پاک بحریہ کی آپریشنل تیاری پر اطمینان کا اظہار کیا۔

نیول چیف کا کہنا تھا پاک بحریہ دشمن کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے، میزائلز فائرنگ کا کامیاب مظاہرہ پاک بحریہ کی آپریشنل صلاحیت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube