Saturday, October 24, 2020  | 6 Rabiulawal, 1442
ہوم   > پاکستان

لاک ڈاؤن کے دوران آن لائن کلاسز کیخلاف درخواست مسترد

SAMAA | - Posted: Apr 24, 2020 | Last Updated: 6 months ago
SAMAA |
Posted: Apr 24, 2020 | Last Updated: 6 months ago

لاہور ہائیکورٹ نے لاک ڈاؤن میں آن لائن کلاسز کے انعقاد کیخلاف درخواست ناقابل سماعت قرار دیکر مسترد کردی۔

لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عائشہ اے ملک نے جوڈیشل ایکٹوازم کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سُنایا، جس میں آن لائن کلاسز کے انعقاد کو چیلنج کیا گیا تھا۔

ملک بھر میں کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے لاک ڈاؤن ہے، تمام کاروباری مراکز، شاپنگ سینٹرز مارکیٹیں، تعلیمی ادارے اور پارکس مکمل طور پر بند ہیں۔

درخواست گزار تنظیم کے وکیل  اظہر صدیق نے نشاندہی کی کہ لاک ڈاؤن کے دوران آن لائن کلاسز ہورہی ہيں، جس کا طالب علموں کو فائدہ نہیں ہے کیونکہ تمام طالب علموں کے پاس انٹرنیٹ کی سہولت نہیں۔

وکیل نے استدعا کی کہ آن لائن کلاسز کو روکنے کا حکم دیا جائے۔ لاہور ہائیکورٹ نے درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر مسترد کردی۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
CORONAVIRUS, COVID-19, PAKISTAN, IRAN, CHINA, US, ITALY, FRANCE, SPAIN, HEALTH, WHO, PM, IMRAN KHAN, LHC, ONLINE CLASSES, EDUCATION
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube