Thursday, October 22, 2020  | 4 Rabiulawal, 1442
ہوم   > پاکستان

سندھ: رمضان میں دفاتر کے اوقات کار کا اعلان

SAMAA | - Posted: Apr 24, 2020 | Last Updated: 6 months ago
SAMAA |
Posted: Apr 24, 2020 | Last Updated: 6 months ago

سندھ حکومت نے رمضان المبارک میں دفاتر کیلئے نظام الاوقات جاری کردیا ہے۔

سندھ حکومت کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق ہفتے میں 5 دن کام کرنے والے اداروں کیلئے دفتری اوقات پیر تا جمعرات صبح 10 بجے سے سہہ پہر 4 بجے ہوں گے جبکہ جمعہ کو صبح 10 بجے سے دوپہر ایک بجے تک کام ہوگا۔

ہفتے میں 6 دن کام کرنے والے اداروں کیلئے پیر تا جمعرات صبح 10 بجے سے سہ پہر 3 بجے تک کے اوقات کار مقرر کیے گئے ہیں جبکہ جمعہ کو صبح 10 بجے سے دوپہر ایک بجے تک کام کیا جائے گا۔

اس نوٹی فکیشن کا اطلاق سندھ حکومت کے تمام محکمہ جات سمیت سندھ حکومت کے ماتحت خود مختار، نیم خود مختار اداروں، کارپوریشنز اور بلدیاتی اداروں پر ہوگا۔

وہ تمام ادارے ان اوقات کی پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے جو کرونا وائرس کی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے میں مصروف عمل ہیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube