Thursday, October 29, 2020  | 11 Rabiulawal, 1442
ہوم   > پاکستان

خیبرپختونخوا میں رمضان کا چاند نظر آگیا،مفتی شہاب پوپلزئی

SAMAA | , and - Posted: Apr 23, 2020 | Last Updated: 6 months ago
Posted: Apr 23, 2020 | Last Updated: 6 months ago

ڈسٹرکٹ پشاور سے9شہادتیں موصول

مفتی شہاب پوپلزئی نے اعلان کیا ہے کہ خیبرپختونخوا میں رمضان کاچاندنظرآگیا ہے۔

مفتی شہاب پوپلزئی نے جمعرات کو اعلان کیا کہ ڈسٹرکٹ پشاور سے9شہادتیں موصول ہوئیں۔ مفتی شہاب پوپلزئی نے مزید بتایا کہ 8 مرد اور ایک خاتون نےرمضان کےچاندکی گواہی دی ہے۔

اس کے علاوہ شمالی وزیرستان کے علاقے میرانشاہ کی جامع مسجد کے خطیب نے بھی کل بروز جمعہ 24 اپریل سے شمالی وزیرستان میں رمضان کے آغاز کا اعلان کردیا ۔

مولانا قاری محمد رومان نے بتایا کہ میرعلی کی روئیت ہلال کمیٹی نے 7 شہادتیں قبول کرکے رمضان المبارک کا اعلان کردیا۔

ادھر چارسدہ میں بھی مقامی غیر سرکاری روئیت ہلال کمیٹی کو رمضان کے چاند کی شہادتیں موصول ہوئیں۔

سربراہ مقامی غیر سرکاری ہلال کمیٹی مولانا محسن عرف صاحب حق نے اعلان کیا کہ جمعة المبارک کو رمضان المبارک کا پہلا روزہ ہوگا۔

مردان میں مقامی رویت ہلال کمیٹی نے کل بروز جمعہ پہلے روزے کا اعلان کردیا۔

ہنگو میں بھی کل بروز جمعہ پہلا روزہ ہوگا۔ مولانا جنت خان کی قیادت میں جاری میں علماء کرام نے باضابطہ اعلان کردیا۔

لکی مروت میں بھی جمعہ کو پہلے روزے کا اعلان کر دیا گیآ۔ مسجد قاسم علی خان کے اعلان کے بعد اس حوالے سے مقامی مساجد میں بھی اعلانات کر دیے گئے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube