Friday, August 7, 2020  | 16 Zilhaj, 1441
ہوم   > پاکستان

نوشہرہ: فائرنگ سے جمعیت علمائے اسلام(ف)کے ضلعی رہنماء جاں بحق

SAMAA | - Posted: Apr 23, 2020 | Last Updated: 4 months ago
SAMAA |
Posted: Apr 23, 2020 | Last Updated: 4 months ago

نوشہرہ میں جمعیت علمائے اسلام (ف) کے ضلعی رہنماء کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق خیبرپختونخوا کے علاقے نوشہرہ میں جمیعت علمائے اسلام (ف) کے ضلعی رہنماء اور مقامی مدرسے کے استاد مولانا عبداللہ کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا۔

جمیعت علماء اسلام ف ضلع نوشہرہ کے جنرل سیکریٹری مفتی حاکم علی نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے واقعے کو ٹارگٹ کلنگ قرار دیا۔ انہوں نے بتایا کہ مولانا عبداللہ مسجد الفرقان میں نماز کی امامت کے بعد گھر جارہے تھے کہ گھات لگائے موٹر سائیکل سوار نامعلوم ملزمان نے ان پر فائرنگ کی اور فرار ہوگئے۔

ان کا کہنا ہے کہ مولانا عبداللہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے تھے۔ پولیس نے جاں بحق مقتول کی لاش قاضی کمپلیکس منتقل کردی۔ اطلاع ملنے پر جمیعت علمائے اسلام ف کے کارکنوں نے قاضی کمپلیکس کے باہر احتجاج شروع کردیا، کسی بھی ںاخوشگوار واقعے سے نمٹنے کیلئے پولیس کی مزید نفری بھی بلالی گئی۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
NOWSHEHRA, KP, TARGET KILLING, JUIF, MOLANA ABDULLAH, DISTRICT LEADER,
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube