گھوٹکی: مغویوں کی بازیابی کیلئے کچے میں آپریشن

SAMAA | - Posted: Apr 23, 2020 | Last Updated: 1 year ago
SAMAA |
Posted: Apr 23, 2020 | Last Updated: 1 year ago

گھوٹکی میں قادرپور کے کچے کے علاقے میں مغویوں کی بازیابی کیلئے دوسرے روز بھی آپریشن جاری ہے، پولیس دو مغویوں کو بازیاب کراچکی، دو کی تلاش جاری ہے۔

پولیس نے گھوٹکی میں کچے کے علاقے آندل سندرانی اور کچو بنڈی سے 2 مغویوں کی بازیابی کے بعد قادر پور کچے کے علاقے کا گھیراؤ کرلیا، مزید دو مغویوں کی بازیابی کیلئے کوششیں تیز کردی گئیں۔

ایس ایس پی ڈاکٹر فرخ علی پولیس نے  گھنے جنگل میں دریائے سندھ کے کنارے قائم ڈاکوؤں کی کمیں گاہوں کو آگ لگادی، کچا آپریشن میں 100 اہلکار، 2 بکتر بند، 9 پولیس موبائیلیں حصہ لے رہی ہیں۔

پولیس ڈاکوؤں کے پرویز جاگیرانی گروہ کے بعد بخت علی نہال سندرانی گروہ کا تعاقب کررہی ہے، ملزمان اور پولیس میں وقفے وقفے سے فائرنگ کا تبادلہ ہورہا ہے، پولیس کی پیشقدمی جاری ہے۔

ایس ایس پی ڈاکٹر فرخ کا کہنا ہے کہ مغویوں کی بازیابی تک علاقے میں آپریشن جاری رہے گا، دریائے سندھ کے دونوں اطراف پولیس کی چوکیاں قائم کردی گئی ہیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
GHOTKI, SINDH, DACOIT, POLICE OPERATION,
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube