Tuesday, March 2, 2021  | 17 Rajab, 1442
X

vs

ہوم   > پاکستان

چیئرمین نیب نے مزید 6 انکوائریز کی منظوری دیدی

SAMAA | - Posted: Apr 23, 2020 | Last Updated: 10 months ago
SAMAA |
Posted: Apr 23, 2020 | Last Updated: 10 months ago

قومی احتساب بیورو ( نیب ) نے اہم اجلاس میں 6 مزید کیسز میں انکوائری کی منظوری دے دی ہے۔

جمعرات 23 اپریل کو قومی احتساب بیورو کا اہم اجلاس چیئرمین جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کی زیر صدارت ہوا۔ اجلاس میں زیر سماعت کیسز اور دیگر انکوائرئز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر چیئرمین نیب کی جانب سے 6 کیسز کی انکوائریز کا حکم دیا گیا۔

نیب اعلامیہ کے مطابق پورٹ قاسم اتھارٹی افسران کیخلاف کرپشن کی انکوائری، ایڈیشنل سیکریٹری سندھ حکومت، پولیس حکام کے خلاف انکوائری کی اجازت دی، جب کہ میڈیکل انچارج سول اسپتال کراچی و دیگر کیخلاف اور ایگزیکٹو بورڈ نے سینیٹر راحیلہ مگسی کے خلاف انکوائری بند کرنے کی منظوری دے دی۔

اجلاس میں کسٹمز کلیکٹریٹ آف ایکسپورٹس افسران کیخلاف انکوائری ایف بی آر کو بھجوانے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس سے خطاب میں چیئرمین نیب کا کہنا تھا کہ ملک سے بدعنوانی کا خاتمہ نیب کی اولین ترجیح ہے، نیب کا ایمان کرپشن فری پاکستان ہے۔ میگا کرپشن کیسز کو جلد منطقی انجام تک پہنچایا جائے۔

واضح رہے کہ نیب کا 3 روز کے اندر یہ دوسرا ایگزیکٹو بورڈ اجلاس ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube